گورداسپور: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستانی اسمگلروں کی مذموم حرکتوں کو ناکام بناتے ہوئے جمعہ کو دیر رات پاکستان کی طرف سے آنے والے ایک ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ 58 بٹالین کے اہلکار بی او پی دورنگلہ علاقے میں گشت پر تھے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہو رہے ایک ڈرون کی آواز سنائی دی۔ چوکس جوانوں نے پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس سے ڈرون واپس پاکستان کی طرف چلا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ 400 میٹر کی بلندی پر اڑنے والے ڈرون کی موومنٹ تقریباً پانچ منٹ تھی۔ دیر رات جمعہ تا ہفتہ کی درمیانی شب 2:20 بتائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی مذموم سرگرمیوں سے ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور منشیات مسلسل بھیج رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ گورداسپور کے علاقے دورنگلا میں سامنے آیا ہے جہاں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان سے ایک ڈرون بھارتی علاقے میں بھیجا گیا۔
Published: undefined
اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پنجاب کا ماحول خراب کرنے کے لیے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ڈرون کے ذریعے اسلحہ بھیجنا چاہتی ہے۔ یہ بات کئی بار سامنے آ چکی ہے اور اس نیٹ ورک کو تباہ بھی کیا چکا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس اور پنجاب پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ہفتے کی صبح 5 بجے سے سرحد کے قریب واقع گاؤں میں تلاشی مہم شروع کی۔ ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی چیز سامنے نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined