باگیشور دھام کے سربراہ دھیریندر کرشن شاستری کا بھائی شالیگرام گرگ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دراصل گزشتہ دنوں چھترپور میں ایک دلت کنبہ کی شادی تقریب میں گھس کر پستول لہرا کر فائرنگ کرنے اور مار پیٹ کرنے کے معاملے میں آج اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ حالانکہ گرفتاری کے فوراً بعد ہی اسے چھترپور کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 25 ہزار کے مچلکے پر ضمانت مل گئی۔
Published: undefined
اس سے قبل مدھیہ پردیش پولیس نے گرفتاری کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری کے بھائی شالیگرام گرگ کے ساتھ ایک دیگر ساتھی راجہ رام تیواری کو چھترپور ضلع کے گڑھا گاؤں میں 11 فروری کو شادی تقریب کے دوران ’قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے، بندوق لہرانے اور شکایت دہندہ کو دھمکی دینے‘ کے الزام میں آج گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
واقعہ چھترپور ضلع کے گڑھا گاؤں میں 11 فروری کو اہیروار سماج کی ایک لڑکی کی شادی کا ہے۔ دھیریندر شاستری کے بھائی شالیگرام نے شادی تقریب میں بندوق لہراتے ہوئے گالی گلوچ کر لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اسی واقعہ کی وائرل کچھ ویڈیوز میں وہ شادی کے اسٹیج پر چڑھ کر فائرنگ کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ معاملہ کے طول پکڑنے کے بعد چھتر پور پولیس نے 21 فروری کو دھیریندر شاستری کے بھائی شالیگرام کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 294، 323، 506، 427 اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔
Published: undefined
اس معاملے کے طول پکڑنے پر دھیریندر شاستری نے اس معاملے سے خود کو کنارہ کر لیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ جو کرے گا، سو بھرے گا۔ ہر معاملے کو ہم سے نہ جوڑا جائے۔ دھیریندر شاستری نے بھی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ شالیگرام جی کا ایک معاملہ ہمارے سامنے آیا ہے۔ قانون غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ اس کی جانچ کرے۔ ہم غلط کے ساتھ نہیں ہیں اور ہر معاملے کو ہم سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ دھیریندر شاستری نے مزید کہا تھا کہ اس ملک میں آئین ہے، جو کرے گا سو بھرے گا۔ ہم سچ کے ساتھ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined