برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے مصروف شیڈول کے درمیان اڈانی انڈسٹریز گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
Published: undefined
برطانوی وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے صاف توانائی، دفاع اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں برطانیہ کی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
مسٹر اڈانی نے اڈانی گروپ کے ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم جانسن کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی۔
Published: undefined
انہوں نے لکھا، ’ گجرات کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اڈانی گروپ کے ہیڈکوارٹر پر خیرمقدم کرکے احساسِ افتخار ہوا۔موسمیاتی اور صحت مند ترقیاتی ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس منصوبے میں قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن اور نئی توانائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ہم دفاع اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے برطانیہ کی کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کریں گے‘۔
Published: undefined
مسٹر جانسن دو روزہ دورے پر ہندوستان میں آئے ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں وہ گجرات گئے، گاندھی نگر میں سابرمتی آشرم اور اکشردھام مندر کا دورہ کیا اور وڈودرا میں برطانوی کمپنی جے سی بی کے پلانٹ دیکھنے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز