انگلینڈ کے ناٹنگھم شایر میں 19 سالہ ایک ہند نژاد طالبہ سمیت تین لوگوں کا چاقو مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی صبح کا ہے۔ ایوننگ اسٹینڈرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن کی گریس کمار اور ساتھی اسٹوڈنٹ ورنبی ویبر ایک نائٹ آؤٹ سے گھر واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران الکیسٹن روڈ پر صبح 4 بجے ان کا چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔
Published: undefined
رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ رات کو باہر رہنے کے بعد طلبا ہال میں واپس چلے گئے، تب ان پر حملہ ہونے کے بعد انھیں مدد کے لیے چیختے ہوئے سنا گیا۔ کمار انگلینڈ کی انڈر-16 اور انڈر-18 ٹیموں کے علاوہ شمالی لندن مین ساؤتھ گیٹ ہاکی کلب سمیت دوسری ٹیموں کے لیے کھیل چکی ہیں۔ وہ اسیکس میں ووڈفورڈ ویلس کرکٹ کلب کے ساتھ بھی جڑی ہوئی تھیں اور ایک باصلاحیت کرکٹر تھی۔
Published: undefined
کلب نے ہند نژاد طالبہ کو مزیدار، دوستانہ رویہ والا اور شاندار شخصیت کی ملکہ بتایا ہے۔ کمار کو گریس اومیلی-کمار کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ اس نے ناٹنگھم یونیورسٹی سے پہلے شمال مشرقی لندن میں اوپن بینکرافٹ اسکول میں پڑھائی کی تھی۔ ایوننگ اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق ناٹنگھم شایر پولیس نے کہا کہ طالبہ کے والد سنجے کمار کو صبح تقریباً 4 بجے الکیسٹن روڈ پر بلایا گیا جہاں کمار اور ویبر سڑک پر مردہ پائے گئے تھے۔ اس کے بعد افسران کو ملٹن اسٹریٹ کے ایک دیگر واقعہ کے بارے میں بتایا گیا جہاں ایک گاڑی نے تین لوگوں کو روندنے کی کوشش کی تھی۔ فی الحال ان کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
مگڈالا روڈ میں بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے قتل کے اندیشہ میں ایک 31 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جو کہ اب بھی پولیس حراست میں ہے۔ ہند نژاد طالبہ کے قتل واقعہ پر چیف کانسٹیبل کیٹ مینیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوفناک اور افسوسناک واقعہ ہے جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ تینوں واقعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور ہم نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined