قومی خبریں

جنسی استحصال کے ملزم بی جے پی ایم پی برج بھوشن نے کیا طاقت کا مظاہرہ، ریلی میں 2024 کا لوک سبھا الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

اس ریلی کے ذریعے برج بھوشن سنگھ نے طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران برج سنگھ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا ذکر تو نہیں کیا لیکن اپنی بات کی وضاحت کے لیے اردو میں ایک شعر کا استعمال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برج بھوشن، تصویر آئی اے این ایس

 

ایک طرف پہلوان ڈبلیو ایف آئی کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جن پر جنسی استحصال کا الزام ہے۔ دوسری طرف سنگین الزامات سے بے خوف برج بھوشن سنگھ نے 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ برج بھوشن شرن سنگھ نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ 2024 کا لوک سبھا انتخابات ایک بار پھر اپنے حلقہ قیصر گنج سے لڑیں گے۔ ہندوستان کی چوٹی کی خواتین ریسلرز کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے برج بھوشن شرن سنگھ نریندر مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر اتر پردیش کے گونڈا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

اس ریلی کا اہتمام 2024 کے انتخابات کے لیے بی جے پی کے مہا سمپرک ابھیان کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ یہ ریلی دراصل برج بھوشن سنگھ کی طاقت کا مظاہرہ تھی، جو پہلے ایودھیا میں 5 جون کو ہونا تھی۔ اگرچہ برج بھوشن سنگھ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا براہ راست کوئی حوالہ تو نہیں دیا، لیکن انہوں نے اپنی بات کو سمجھانے کے لیے اردو کے ایک شعر استعمال کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، کبھی اشک، کبھی غم، تو کبھی زہر پیا جاتا ہے۔ تب جاکر زمانے میں جیا جاتا ہے، یہ ملا مجھے محبت کا صلہ، بے وفا کہہ کر مجھے یاد کیا جاتا۔ انہوں نے مودی حکومت کے کام کی تعریف کی اور گزشتہ نو سالوں کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ قبل ازیں برج بھوشن نے سینکڑوں کاروں کے قافلے کے ساتھ اپنے گھر سے ریلی کے مقام تک روڈ شو کیا۔ اس ریلی میں برج سنگھ کے اثر و رسوخ والے حلقہ کے تمام چھ لوک سبھا حلقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined