قومی خبریں

ایرانی طیارہ میں بم کی خبر سے افرا تفری، آئی اے ایف کے 2 جنگی طیاروں نے فلائٹ کو ہندوستان سے باہر کھدیڑا

فضائیہ نے جانکاری دی ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے محفوظ دوری پر رہتے ہوئے فلائٹ کو ہندوستانی ایئر اسپیس سے باہر کھدیڑ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی ہوائی علاقہ میں ایرانی مسافر طیارہ پر ’بم‘ کی خبر سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس طیارہ کی پائلٹ ٹیم نے اس کی دہلی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی، لیکن اسے اجازت نہ ملنے کے بعد یہ طیارہ چین کی طرف آگے بڑھ گیا۔ جانکاری کے مطابق تقریباً 45 منٹ تک ہندوستانی ایئر اسپیس میں یہ طیارہ منڈلاتا رہا۔

Published: undefined

اس دوران ہندوستانی فضائیہ بھی پورے الرٹ موڈ پر تھا۔ جیسے ہی اس طیارہ کے دہلی کی طرف جانے کی خبر ملی تو فضائیہ نے فوراً اپنے دو سکھوئی 30 ایم کے آئی جنگی طیاروں کو روانہ کر دیا۔ اس کے بعد ان دونوں جنگی طیاروں نے فلائٹ کو ہندوستان کی سرحد کے پاس کھدیڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کو صبح 9.20 بجے تہران سے چین جا رہے طیارہ میں بم ہونے کی خبر ملی تھی۔ اس کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی میں طیارہ کی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور پائلٹ ٹیم سے طیارہ کو جئے پور ڈائیورٹ کرنے کو کہا گیا۔ اس کے بعد اسے چنڈی گڑھ میں لینڈ کرنے کو کہا گیا تھا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول  یعنی اے ٹی سی کی طرف سے دی گئی ہدایت کو پائلٹ ٹیم نے نہیں مانی۔ اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ فوراً حرکت میں آئی اور 2 سکھوئی جنگی طیاروں نے ہوا میں پرواز بھری۔ فضائیہ نے جانکاری دی ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے محفوظ دوری پر رہتے ہوئے فلائٹ کو ہندوستانی ایئر اسپیس سے باہر کھدیڑ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined