قومی خبریں

برازیل صدارتی انتخابات: لولا اور بولسونارو کے درمیان مقابلہ

الیکٹورل کورٹ نے اعلان کیا کہ تقریباً 99.6 فیصد ووٹنگ مشینوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ سابق صدر لولا کو 48.3 فیصد درست ووٹ ملے ہیں، جبکہ بولسونارو کو 43.3 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

برازیل صدارتی انتخابات، تصویر آئی اے این ایس
برازیل صدارتی انتخابات، تصویر آئی اے این ایس 

برازیلیا: برازیل کے صدر جایر بولسونارو اور برازیل کے سابق صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا 30 اکتوبر کو صدارتی انتخاب کے لیے 'رن آف' میں حصہ لیں گے۔ الیکٹورل کورٹ (ٹی ایس ای) نے اعلان کیا کہ تقریباً 99.6 فیصد ووٹنگ مشینوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ سابق صدر لولا کو 48.3 فیصد درست ووٹ ملے، جب کہ بولسونارو کو 43.3 فیصد ووٹ ملے۔ اس سے قبل دونوں پہلے راؤنڈ میں جیت سے محروم رہے تھے۔

Published: undefined

ٹی ایس ای کے چیئرمین الیگزینڈر ڈی موریس نے پہلے کہا تھا کہ پولنگ کا دن بغیر کسی بڑے واقعے کے معمول کے مطابق گزر گیا۔ برازیل کے صدر، نائب صدر، گورنرز، سینیٹرز اور وفاقی اور ریاستی نمائندوں کے انتخابات میں کل 15 کروڑ 64 لاکھ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ برازیل کے انتخابی قانون کے مطابق پہلے راؤنڈ میں منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو نصف سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined