قومی خبریں

کردار پر شک ہوا تو لڑکے نے اپنی  10سال پرانی گرل فرینڈ کو گولی مار دی!

سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکےرشبھ کو اپنی گرل فرینڈ وندنا کو مبینہ طور پر گولی مارنے کے بعد ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے ہوٹل کے کمرے سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

پونے کے ایک ہوٹل میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کو اس کے عاشق نے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کو پمپری چنچواڑ کے ہنجے واڑی علاقے میں واقع اویو ٹاؤن ہاؤس ہوٹل میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم رشبھ نگم کو ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ وندنا دویدی نامی یہ خاتون ہنجے واڑی میں ایک مشہور آئی ٹی فرم میں کام کرتی تھی اور رشبھ نگم لکھنؤ، اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ 10 سال سے جانتے تھے اور آپس میں تعلقات تھے۔ رشبھ وندنا سے ملنے پونے آیا تھا۔

Published: undefined

ان دونوں نے ہنجے واڑی میں ایک ہوٹل بک کیا تھا، جہاں وہ 25 جنوری سے مقیم تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رشبھ وندنا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا کر پونے آیا تھا۔ کیونکہ اسے اس کے کردار پر شک تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں رشبھ کو وندنا کو مبینہ طور پر گولی مارنے کے بعد ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے ہوٹل کے کمرے سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Published: undefined

مبینہ قتل کے بعد رشبھ ممبئی بھاگ گیا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ہوٹل کے کمرے کو سیل کر دیا ہے جہاں سے وندنا کی لاش ملی تھی۔ اور اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ رشبھ کو بندوق کہاں سے ملی تھی جس کا استعمال اس نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو مارنے کے لیے کیا تھا۔

Published: undefined

پونے کے اے سی پی وشال ہیرے نے بتایا کہ اتوار کی صبح اطلاع ملی تھی کہ ہنجے واڑی کے لکشمی چوک میں فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو ہوٹل اویو ٹاؤن ہاؤس کے کمرہ نمبر 306 میں فائرنگ کی اطلاع سامنے آئی، جب پولیس کمرے میں گئی تو انہیں وندنا دویدی کی لاش ملی۔ ہوٹل کی بکنگ کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور رجسٹریشن سے پتہ چلا کہ رشبھ نگم نامی نوجوان 25 جنوری سے ہوٹل کے کمرہ نمبر 306 میں وندنا کے ساتھ رہ رہا تھا۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined