کانگریس نے پیر کی صبح دہلی کی 6 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا تھا اور دیر رات ساتویں و آخری سیٹ کے لیے بھی امیدوار کا اعلان کر دیا۔ جنوبی دہلی سے کانگریس نے وجیندر سنگھ کو امیدوار بنایا ہے اور ایک مشہور و معروف چہرہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی اور عآپ دونوں کے لیے ہی اس سے مشکلیں کھڑی ہو گئی ہیں۔ باکسنگ کی دنیا شہرت حاصل کر چکے وجیندر سنگھ بھی اپنی سیاسی پاری کو لے کر انتہائی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کانگریس کے ذریعہ اپنے نام کا اعلان کیے جانے کے بعد وجیندر سنگھ ٹوئٹ کر کے پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
وجیندر سنگھ نے جنوبی دہلی کے لیے اپنے نام کے اعلان کے بعد جو ٹوئٹ کیا، اس میں لکھا کہ ’’20 سالوں سے زیادہ کے اپنے مکے بازی کیریر کے دوران میں نے رِنگ میں رہتے ہوئے اپنے ملک کو ہمیشہ فخر کا موقع دیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کے لیے کچھ کروں اور ان کی خدمت کروں۔‘‘ ساتھ ہی وجیندر سنگھ نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں اس موقع پر اعتراف کرتا ہوں اور اس ذمہ داری کے لیے کانگریس پارٹی، راہل گاندھی جی اور پرینکا گاندھی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
قابل غور ہے کہ وجیندر سنگھ کا مقابلہ بی جے پی کے رمیش بدھوڑی اور عآپ کے راگھو چڈھا سے ہے۔ رمیش بدھوڑی بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں اور دہلی میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اصل مقامی وجیندر سنگھ اور رمیش بدھوڑی کے درمیان ہی ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined