قومی خبریں

’کورونا سے بچاؤ میں دونوں ویکسین محفوظ‘، لوک سبھا میں وزیر صحت کا بیان

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ’’ ٹیکوں کو اجازت دینے میں ڈبلیو ایچ او جیسے عالمی تنظیم کا کردار ہوتا ہے۔ جب پوری دنیا کورونا کے ان ٹیکوں پر یقین کر رہی ہے تو ہر کسی کو بلاتردد اسے لینا چاہیے۔‘‘

ہرش وردھن، تصویر آئی اے این ایس
ہرش وردھن، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے آج واضح کیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے دونوں ویکسین یعنی ٹیکے محفوظ ہیں اور اس حوالے سے کسی طرح کی کوئی کشمکش نہیں ہونی چاہیے۔ لوک سبھا میں جمعہ کے روز وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ویکسین کسی بھی بیماری سے بچاؤ اور ان سے ہونے والی اموات کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں کسی بھی ویکسین کو اجازت دیے جانے سے قبل اس کا سائنٹفک تجربہ ہوتا ہے۔ تجربے کے نتائج کی بیناد پر اسپیشل کمیٹی اس کا تجزیہ کرتی ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنی بات کو آگےبڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ ٹیکوں کو اجازت دینے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) جیسے عالمی تنظیم کا کردار ہوتا ہے۔ جب پوری دنیا کورونا کے ان ٹیکوں پر یقین کر رہی ہے اور حکومت اسے سب کے لیے مہیا کروا رہی ہے تو بھرم سے باہر آکر ہر کسی کو لینا چاہیے۔‘‘ وزیر صحت نے مزید کہا کہ ملک میں قومی صحت مہم کے تحت 12 سے زیادہ ٹیکے مفت میں بچوں کو دیے جا رہے ہیں اور ان ٹیکوں کی وجہ سے ہم نے چیچک اور پولیو جیسی بیماریوں سے نجات پائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined