نئی دہلی: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپریل کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ برطانیہ کے یوروپی یونین سے اخراج کے بعد یہ بورس جانسن کا پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہوگا، جس پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ بورس جانسن اس سے قبل رواں سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے لیکن برطانیہ میں کورونا بحران کے شدید ہونے کے بعد بورس جانسن نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
Published: undefined
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، بورس جانسن کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے جبکہ برطانیہ میں ٹیکہ کاری کا کام جاری ہے۔ خیال رہے کہ جون میں جی ۔7 کا اجلاس انگلینڈ میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اس اجلاس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنے دورہ پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Published: undefined
دراصل، یوروپی یونین سے باہر آنے کے بعد برطانیہ ایک بار پھر دنیا میں اپنی ساکھ قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب بورس جانسن کی توجہ برصغیر کی جانب مرکوز ہے، حال ہی میں انہوں نے آسیان ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کرنے کی امید ظاہر کی تھی۔
Published: undefined
بورس جانسن کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اور برطانیہ مستقل طور پر بات چیت میں مصروف ہیں۔ ہندوستان میں جاری کسانوں کی تحریک کے بارے میں برطانوی پارلیمنٹ میں بحث ہوئی، جس پر بھارت نے سخت موقف اختیار کیا۔ گزشتہ روز برطانیہ میں نسل پرستی کا معاملہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، حکومت کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ برطانوی حکومت کے سامنے بھی اس معاملہ کو اٹھائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined