قومی خبریں

مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں ’الہلال‘ و دیگر تصنیفات کی نمائش

22 فروری کو مولانا آزاد کی یومِ وفات کی مناسبت سے محبانِ آزاد کے لیے اورنگ آباد میں مولانا کی تصنیفات اور ان پر لکھی گئیں کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا امام الہند اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد

ممبئی: امام الہند اور ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا شمار ملک کے صف اول کے سیاسی رہنماؤں میں ہوتاہے۔ انہوں نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں بھی حصہ لیااور آزاد بھارت تعمیر و تشکیل میں بھی۔وہ مجاہد آزادی اور سیاسی رہنماہی نہیں بلکہ بلندپایہ صحافی ،جید عالم و مفکراور صاحب طرز انشاء پردازبھی تھے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کی ادبی و سیاسی پر اردو، انگریزی میں متعدد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ خود مولانا کی تمام کتابیں معرکتہ العراء ہیں۔ 22 فروری کو مولانا آزاد کی یومِ وفات کی مناسبت سے محبانِ آزاد کے لیے ان کی تصنیفات، ان پر لکھی گئیں کتابوں کے نمائش کا اہتمام مرزا ورلڈ بک ہاؤس، قیصرکالونی اورنگ آباد پر کیا گیا ہے۔

اس نمائش میں سب سے اہم اورقابل دید مولانا آزاد کا مشہور زمانہ اخبار’’الہلال‘‘ کی اصلی فائلیں نمائش کوزینت رہے گی۔واضح رہے کہ ’الہلال‘ کے 50 سے زائداصلی شمارے مرزاعبدالقیوم ندوی نے بڑی محنت وجستجوکے بعد دہلی سے حاصل کیے ہیں۔ ان شمارہ میں 1994 اور 1924 کے شمارے ہیں جن کوسوسال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ،جو آج بھی محفوظ ہے۔ اس نمائش میں ’غبارخاطر(اردو-ہندی)خطبات آزاد‘خطوط آزاد‘ ،انڈیا ونس فریڈم(اردو ،انگریزی) تین جلد و ں پرمشتمل مولانا آزاد کی تمام تصنیفات کا مجموعہ ،آئینہ ابوالکلام آزاد،امام الہند مولانا آزاد ایک سیاسی مطالعہ ، مولانا ابوالکلام آزاد ،شخصیت ،سیاست پیغام، مولنا ابوالکلام آزاد ایک مطالعہ،مولنا آزاد کی علمی ،ادبی ،قومی وملی خدمات کے ساتھ مولانا آزاد کی زندگی پر شورس کاشمیری کی تصنیف جو سب سے زیادہ مستند اور مدلل و ضخیم کتاب ’’ابوالکلام کی آپ بیتی‘‘ بھی نمائش میں رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined