بہار میں رام نوانی کے دن سے شروع ہونے والا تنازعہ اب بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ساسارام اور بہار شریف میں تشدد کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ ساسارام میں آج صبح 4:30 بجے دوبارہ بم باzی کی گئی ہے۔ اس کے بعد ایس ایس بی کے جوانوں کو اس علاقے میں بلایا گیا جہاں بم دھماکہ ہوا تھا۔ نوجوان وہاں فلیگ مارچ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
بم بازی کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ پولیس حکام بم پھینکنے والے شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ جمعہ کو بہار کے ساسارام اور نالندہ میں جلوس پر حملہ ہوا تھا۔ اس کے بعد پتھراؤ اور آتش زنی کی گئی۔ اس میں کئی پولیس اہلکاروں سمیت کافی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں نالندہ میں 27 اور ساسارام میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رام نومی تہوار کی شوبھا یاترا پرامن طریقے سے گزرنے کے بعد جمعہ کو دونوں فریقوں کے درمیان اچانک پتھراؤ شروع ہوگیا اور جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز