ناگپور سے کولکاتا جا رہے طیارے میں بم ہونے کی خبر ملنے کے بعد چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ایک پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس وقت طیارے میں 187 مسافر سوار تھے۔ پولیس افسروں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ رائے پور ضلع کے سینئر ایس پی سنتوش سنگھ نے بتایا کہ ناگپور سے کولکاتا جا رہے انڈیگو کے طیارے میں بم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اسے رائے پور کے سوامی وویکانند ہوائی اڈے پر ایمرجنسی حالت میں اتارا گیا ہے۔ طیارے میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد افسروں میں ہنگامہ مچ گیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل دستہ اور جانچ ٹیم بلائی گئی۔ اس دوران رائے پور ایئر پورٹ پر کچھ وقت کے لیے پروازیں متاثر بھی ہوئیں۔
Published: undefined
پولیس افسروں نے بتایا کہ طیارے میں سوار سبھی 187 مسافروں کو محفوظ طریقے سے نیچے اتارا گیا۔ اس کے بعد سبھی مسافروں کو انٹری گیٹ کے پاس اندر لاج میں لایا گیا اور پھر طیارے کی تلاشی شروع کی گئی۔ ایس پی سنتوش سنگھ نے بتایا کہ پولیس اور سی آئی ایس ایف کے جوان کے ذریعہ پورے طیارے کی تلاشی لینے کے بعد اس سلسلے میں زیادہ معلومات فراہم کرائی جا سکے گی۔ ویسے بم کی دھمکی کس نے اور کہاں سے دی ہے، اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مسافروں کے تحفظ کو یقینی کرنے اور کسی بھی مملکنہ خطرے کو روکنے کے لیے سیکوریٹی پروٹوکال بڑھا دیے گئے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 24 اکتوبر کو کولکاتہ سے بلاس پور آنے والے ایلائنس ایئر کے طیارے میں بھی بم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد بلاس پور ہوائی اڈے پر اس کی تلاشی لی گئی تھی۔ حالانکہ بعد میں یہ اطلاع افواہ ثابت ہوئی تھی۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ کئی مہینوں میں سینکڑوں پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل چکی ہیں جس کے بعد ان کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ہے۔ بعد میں یہ خبریں افواہ ثابت ہوئی ہیں۔ طیاروں کو ملنے والی دھمکیوں سے افسران اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined