پیر کو ممبئی سے نیو یارک جا رہے ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی دھمکی ملنے کی خبر سے مسافروں میں ہنگامہ مچ گیا۔ اس کے بعد فلائٹ کی دہلی کے آئی جی آئی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ مسافروں اور کرو ممبرس کے تحفظ کے پیش نظر سیکوریٹی پروٹوکال کے تحت فلائٹ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اندھرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پولیس کے مطابق طیارہ فی الحال آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ہے اور اس میں سوار مسافروں اور پائلٹوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سبھی اسٹینڈرڈ سیکوریٹی پروٹوکال پر پوری طرح سے عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہم آپ سے تعاون کی گزارش کرتے ہوئے غیر تصدیق شدہ جانکاری کو پھیلانے سے پرہیز کرنے کو کہتے ہیں۔ آگے کی جانکاری وقت وقت پر دی جاتی رہے گی۔
فلائٹ ٹریکنگ ایپ فلائٹ رڈار 24 کے مطابق ممبئی سے نیو یارک کے جے ایف کے ایئر پورٹ کے لیے اے آئی 119 طیارہ نے صبح قریب 2 بجے ممبئی سے اڑان بھری تھی اور اس کے فوراً بعد اسے دہلی کی طرف ڈائیورٹ کرنا پڑا۔
Published: undefined
ایئر انڈیا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اکتوبر کو ممبئی سے جے ایف کے کے لیے اڑان بھرنے والی فلائٹ 119 کو ایک خاص سیکوریٹی الرٹ ملا اور حکومت کی سیکوریٹی ریگولیٹری کمیٹی کی ہدایت پر اسے دہلی کی طرف ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ سبھی مسافر طیارے سے اتر چکے ہیں اور دہلی ایئر پورٹ ٹرمینل پر ہیں۔ گراؤنڈ پر ہمارے ملازمین اس غیر متوقع رکاوٹ کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایئر انڈیا اپنے مسافروں اور پائلٹ دستہ کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اسے اولین ترجیح دیتا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ کچھ اسی طرح کا ایک معاملہ 22 اگست کو بھی سامنے آیا تھا جب ایئر انڈیا کے ایک طیارہ میں بم کی دھمکی ملی تھی۔ یہ فلائٹ ممبئی سے ترواننت پورم پہنچی تھی۔ اس کے بعد ہوائی اڈے پر پوری طرح سے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined