قومی خبریں

ممبئی سے جدہ اور مسقط جانے والی انڈیگو کی دو پروازوں میں بم کی دھمکی

انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ ایئر لائن تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ایئر انڈیا کی پرواز کو دہلی کے آئی جی آئی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ اس کو بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ بم کی دھمکی کی وجہ سے مسافروں میں ہنگامہ مچ گیا۔ اب مہاراشٹر کے ممبئی سے جدہ اور مسقط کے لیے پرواز کرنے والے انڈیگو کے دو طیاروں کو ٹیک آف سے قبل بم کی دھمکی ملی، جس سے فوری طور پر حفاظتی جانچ اور خطرے سے بچنے کے لیے دیگر اقدامات کیے گئے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6ای 1275 (ممبئی سے مسقط) اور فلائٹ نمبر 6ای 56 (ممبئی سے جدہ) میں بم رکھے جانے کی دھمکی ملی تھی اور دونوں طیاروں کو مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے لیے الگ الگ علاقے میں لے جایا گیا۔

Published: undefined

ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے، انڈیگو کے ترجمان نے کہا ’’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار کے بعد لازمی سیکورٹی جانچ فوری طور پر شروع کی گئی ۔‘‘ ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined