قومی خبریں

نابالغ نے دوست سے پیسوں پر لڑائی کے بعد ہوائی جہاز میں بم کی افواہ اڑائی!

ممبئی پولیس نے بدھ کے روز چھتیس گڑھ سے ایک نابالغ کو حراست میں لیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر ممبئی کی پروازوں میں بم ہونے کی  جھوٹی افواہ اڑائی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی پولیس نے بدھ کو چھتیس گڑھ سے ایک نابالغ کو حراست میں لیا، جس پر مختلف ایئر لائنز کو بم کی جھوٹی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ممبئی آنے والی کچھ پروازوں پر بم کی دھمکیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ یہ دھمکیاں کچھ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے دی گئیں۔

Published: undefined

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ پوسٹ چھتیس گڑھ کے ایک نابالغ نے کی تھی۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نابالغ کو حراست میں لیا اور اس کے والدین کو اطلاع دینے کے بعد اسے جوینائل جسٹس بورڈ کے حوالے کر دیا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ نابالغ اور اس کے دوست کے درمیان رقم کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ اس تنازعہ کی وجہ سے نابالغ نے اپنے دوست کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پوسٹس کیں۔ مختلف معاملات کے حوالے سے تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

Published: undefined

فی الحال، پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ معاملہ حال ہی میں موصول ہونے والے دیگر جھوٹے بم کی دھمکی کے کیسوں سے متعلق ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں اندرون ملک اور بین الاقوامی روٹس پر چلنے والی تقریباً ایک درجن ہندوستانی پروازوں کو بم کی جھوٹی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

Published: undefined

اس معاملے نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو ایلرٹ کردیا ہے اور ایئرپورٹس پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس واقعے نے سیکورٹی اور مسافروں کی حفاظت کے حوالے سے تشویش کو جنم دیا۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا نابالغ کی طرف سے دی گئی دھمکی کا مقصد اس کے دوست کو بدنام کرنا تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined