جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے تعلق رکھنے والی سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے ذاتی ٹویٹر اور انسٹاگرام اکائونٹس کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے چوبیس گھنٹے بعد دوبارہ ایکٹیویٹ کردیا ہے۔
Published: undefined
موصوفہ نے ریگستانی ٹڈیوں کے فصلوں اور باغوں پر حملوں کو ایک قرآنی آیت کی وساطت سے جواز بخشنے پر زبردست تنقید کا نشانہ بننے کی وجہ سے اپنے ذاتی ٹویٹر اور انسٹاگرام اکائونٹس کو جمعہ کے روز غیر متحرک کردیا تھا۔
Published: undefined
بتادیں کہ موصوفہ نے چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر قرآن کی ایک آیت شئیر کی تھی جس کا سہارا لیکر وہ بظاہر یہ کہنا چاہتی تھیں کہ گمراہوں پر ٹڈیوں کے جھنڈ کا حملہ آور ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عذاب ہے۔
Published: undefined
زائرہ وسیم کی یہ سوشل میڈیا پوسٹ نہ صرف گرم بحث و مباحثے کا موضوع بن گئی تھی بلکہ اس پر مذمتی اور تنقیدی تحریوں کا اس قدر تیز سیلاب امڈ آیا کہ انہیں اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس غیر متحرک کرنے پڑے تھے۔اگرچہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے حمایتی تحریروں سے موصوف اداکارہ کی حمایت کی لیکن تنقید کرنے والوں کی تعداد زیادہ تھی۔
Published: undefined
ایک ٹویٹر صارف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: 'میں زائرہ وسیم کو پسند کرتا ہوں لیکن ان کی یہ بات بالکل بے مزہ ہے۔ لوگ ٹڈیوں، سیلابوں اور کووڈ سے پریشان ہیں اور وہ اس کو اللہ کی طرف سے سزا قرار دے رہی ہیں'۔
Published: undefined
زائرہ وسیم نے ہفتے کو اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام اکائونٹس کو دوبارہ ایکٹیویٹ کے بعد ایک ٹویٹ کہ 'زائرہ نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ کیونکر ڈی ایکٹیویٹ کیا ہے' کے جواب میں لکھا: 'کیونکہ باقیوں کی طرح میں بھی ایک انسان ہوں۔ جب شور حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو مجھے بھی بریک لینے کی اجازت ہے'۔
Published: undefined
زائرہ وسیم کو ٹویٹر پر قریب پونے دو لاکھ صارفین فالو کرتے ہیں جبکہ وہ خود صرف 78 صارفین کو ہی فالو کرتی تھیں۔ ان کے انسٹاگرام پر قریب آٹھ لاکھ فالورس ہیں جبکہ وہ خود کسی کو بھی فالو نہیں کرتی ہیں۔ تاہم زائرہ وسیم نے اپنے فیس بک پیج، جس پر ان کے زائد از دو لاکھ 80 ہزار فالورس ہیں، کو غیر متحرک نہیں کیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے سال گذشتہ کے جون میں بالی وڈ کی دنیا سے اچانک کنارہ کشی کرکے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔انیس سالہ زائرہ وسیم جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر کے دوران تین بالی وڈ فلموں 'دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، نے فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کا اعلان اپنے تمام سوشل میڈیا کھاتوں پر اپنی ایک طویل تحریر میں کیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے تب اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کرنے کے لئے بھی قرآن کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اقوال کا سہارا لیا تھا۔
Published: undefined
زائرہ وسیم گذشتہ ایک برس سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر دین اسلام کے متعلق مواد ہی اپ لوڈ کرتی تھیں۔ اس دوران بیچ بیچ میں انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر بھی کھل کر لکھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان سے ٹڈیوں کے بڑے بڑے جھنڈ مغربی اور وسطی ہندوستان میں داخل ہوگئے ہیں اور فصلوں کو تباہ کررہے ہیں۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک اور زراعت کے مطابق 40 لاکھ ٹڈیوں کا ایک جھنڈ 35 ہزار افراد کی خوراک تباہ کرسکتا ہے۔ ہوا میں اڑنے والی ان ٹڈیوں کا ایک جھنڈ دس ارب ٹڈیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے جو سینکڑوں کلو میٹر رقبے میں پھیل سکتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز