گزشتہ کئی دنوں سے ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحد کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ اب اس تنازعہ میں نیپال سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کی بھی انٹری ہو گئی ہے۔ منیشا نے نیپال کے ذریعہ کالا پانی اور لپولیکھ کو اپنے نقشے میں شامل کرنے کی حمایت کی ہے۔ منیشا کوئرالہ نے نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ گیاولی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے پہلے تو حکومت نیپال کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ہندوستان، نیپال اور چین تینوں عظیم ممالک کے درمیان پرامن اور باوقار بات چیت کی امید کرتی ہوں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ گیاولی نے جو ٹوئٹ کیا تھا اس میں لکھا گیا تھا کہ وزراء کونسل نے اپنے 7 علاقوں، 77 اضلاع، 753 مقامی ایڈمنسٹریشن ڈویژن کو دکھاتے ہوئے ملک کا ایک نیا نقشہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں لمپیادھورا، لپولیکھ اور کالا پانی بھی شامل ہیں۔ پردیپ نے یہ بھی کہا کہ آفیشیل نقشہ جلد ہی ملک کی اراضی مینجمنٹ وزارت شائع کرے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہندوستان کی وزارت داخلہ نے ایک نیا نقشہ جاری کیا تھا جس میں کالا پانی علاقہ کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ ہندوستان کے اس قدم پر نیپال نے اعتراض ظاہر کیا تھا کیونکہ کالا پانی اور لپولیکھ پر نیپال اپنا دعویٰ کرتا رہا ہے۔ 8 مئی کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیلاش مان سروور جانے کے لیے جو 80 کلو میٹر طویل سڑک کا افتتاح کیا تھا، یہ سڑک لپولیکھ درّے پر جا کر ختم ہوتی ہے، اس سلسلے میں بھی نیپال نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined