قومی خبریں

دلیپ کمار کی فڑنویس حکومت میں کوئی سنوائی نہیں، سائرہ نے وزیر اعظم سے مانگا وقت

ہندوستان کے معروف اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے کیونکہ ریاستی حکومت بلڈر مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹرا کی بی جے پی حکومت ہندوستانی فلموں کے شہنشاہ دلیپ کمار کی درخواست پر سنوائی نہیں کر رہی ہے ۔ حکومت کے اس عمل سے پریشان سائرہ بانو نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ دراصل سائرہ بانو نے الزام لگایا ہے کہ ایک بلڈر سمیر بھوج وانی ان کی جائداد کو ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے، وہ حال ہی میں جیل سے رہا ہوا ہے ۔ اس کی رہائی کے بعد سے دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو ڈر ستانے لگا ہے کہ بلڈر کہیں ان کے دو پلاٹوں پر قبضہ نہ کر لے۔

Published: undefined

سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا ہے ’’ میں سائرہ بانو خان وزیر اعظم نریندر مودی کے گوش گزار کرنا چاہتی ہوں کہ بلڈر مافیا سمیر بھوج وانی جیل سے رہا ہو گیا ہے، وزیر اعلی کی تمام تر یقین دہانیوں کے بعد بھی اس جانب کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ شخص کو دولت اور طاقت کی دھمکی دی جا رہی ہے اس لئے آپ سے ملاقات کی خوہش مند ہوں‘‘۔

Published: undefined

واضح رہے معروف فلمی اداکار دلیپ کمار کا بنگلہ باندرا کے پالی ہل میں واقع ہے ۔ اسی سال سائرہ بانو نے پولس سے رابطہ کیا تھا اور بلڈر سمیر بھوج وانی کے خلاف شکایت درج کی تھی ۔ جنوری میں ممبئی پولس کرائم برانچ نے بلڈر کے خلاف دلیپ کمار کے بنگلے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کامعاملہ درج کیا تھا ۔ سمیر بھوج وانی کے دفتر پر چھاپہ بھی مارا تھا اور چھاپے میں فرضی کاغذات اور ہتھیار برآمد ہوئے تھے ۔ اس کے بعد اپریل میں سمیر بھوج وانی کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، حال ہی میں سمیر بھوج وانی ضمانت پر رہا ہو گیا ہے ۔ دو پلاٹوں پر مالکانہ حق کا جھوٹا دعوی کرنے والے سمیر بھوج وانی کی رہائی کے بعد سائرہ بانو نے وزیر اعظم سے یہ گہار لگائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined