اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں ایک خاتون نے اپنے تین بچوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ۔ اب ڈوبے بچوں میں سے تیسری بچی کی لاش چار دن کے بعد برآمد ہوئی۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ترجمان انسپکٹر للیتا نیگی نے بتایا کہ 12 ستمبر کو وکاس نگرتھانہ کے تحت، شکتی نہر میں ایک خاتون اپنے تین بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ جس میں ایک بچی کی لاش اسی روز برآمد کرلی گئی تھی اور دو بچے لاپتہ تھے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ لاپتہ بچوں میں سے ایک بچے کی لاش 13 ستمبر کو ایس ڈی آر ایف نے برآمد کی تھی۔ جبکہ دوسرے لاپتہ کی تلاش میں جوان مسلسل شکتی نہر کی خاک چھان رہے تھے۔
Published: undefined
محترمہ نیگی نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کے گہرے غوطہ خور کے ذریعہ بھی نہر کی تہہ تک جاکر گہری تلاشی لی۔ ان مسلسل کوششوں کی وجہ سے آج ڈھکرانی پل کے قریب زینب بیٹی شہزاد، ساکن حسن پور، تھانہ سہسپور کی لاش برآمد کرکے ضلع پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined