قومی خبریں

بی ایم سی جوائنٹ کمشنر رمیش پوار نے غلطی سے پی لیا ہینڈ سینیٹائزر، دیکھیں ویڈیو

انھوں نے کہا کہ ’’میں نے سوچا کہ مجھے اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے پانی پینا چاہیے اس لیے میں نے بوتل اٹھا لی اور پینے لگا۔ پانی اور سینیٹائزر کی بوتلیں ایک جیسی تھیں، اس لیے ایسا ہوا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بی ایم سی (برہن ممبئی مہانگر پالیکا) کے جوائنٹ میونسپل کمشنر رمیش پوار نے آج بجٹ پیش کرنے سے قبل پانی پینے کی جگہ غلطی سے ہینڈ سینیٹائزر پی لیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو خبر رساں ادارہ اے این آئی کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افسران کے ساتھ رمیش پوار بیٹھے ہیں، اور پھر وہ ٹیبل پر رکھے سینیٹائزر کی بوتل اٹھاتے ہیں، ایک گھونٹ پیتے ہیں اور رکھ دیتے ہیں۔

Published: undefined

ویڈیو میں یہ بھی دکھائی پڑ رہا ہے کہ جب رمیش پوار سینیٹائزر منھ میں ڈالتے ہیں تو انھیں تھوڑا عجیب لگتا ہے اور پھر وہ اسے باہر اُگل دیتے ہیں۔ پاس کھڑا ایک ملازم بھی تیزی کے ساتھ آگے آ کر انھیں سینیٹائزر پینے سے روکتا ہے اور پھر انھیں پانی کی بوتل بڑھاتا ہے۔ بعد ازاں وہ پانی کی بوتل لے کر کُلّی کرنے دوسری طرف چلے جاتے ہیں۔ دراصل کورونا بحران میں سینیٹائزر معمولات زندگی کا حصہ بن گیا ہے، لیکن لوگ ابھی پوری طرح سے اس کے عادی نہیں ہو سکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیبل پر سامنے رکھے سینیٹائزر کو رمیش پوار پانی سمجھ بیٹھے اور پینے کے لیے منھ میں ڈال لیا۔

Published: undefined

اچھی بات یہ رہی کہ رمیش پوار نے فوری طور پر پانی سے اپنا منھ صاف کر لیا۔ بعد میں انھوں نے کہا کہ ’’میں نے سوچا کہ مجھے اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے پانی پینا چاہیے اس لیے میں نے بوتل اٹھا لی اور پینے لگا۔ پانی اور سینیٹائزر کی بوتلیں ایک جیسی تھیں، اس لیے ایسا ہوا۔ جیسے ہی میں نے اسے پیا، مجھے غلطی کا احساس ہوا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے جب مہاراشٹر کے ہی یاوتمال میں بارہ بچوں کو پولیو کی خوراک کی جگہ دو بوند سینیٹائزر پلا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سبھی بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی تھی اور انھیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔ اس واقعہ کی تفتیش کا حکم بھی صادر کیا جا چکا ہے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی بات بھی کہی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined