قومی خبریں

جببل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 11 مزدور زخمی، 2 کی موت

رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے پیش آیا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے اور ان تام کے زخمی ہونے کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

جبل پور: جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے پیش آیا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، جن میں سے تمام زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لیے مہاکوشل اسپتال منتقل کیا گیا۔ بدقسمتی سے، علاج کے دوران دونوں کی موت ہو گئی۔ مہاکوشل اسپتال میں زیر علاج دیگر زخمیوں کے نام شام یلال اور رندھیری بتائے گئے ہیں، جن کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

Published: undefined

دھماکے کے بعد، کئی مزدور ملبے میں دب جانے کی اطلاع ہے، جس کی وجہ سے بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

فیکٹری کی یہ عمارت تھاؤنڈ پاوڈر بم کی تیاری کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو کہ ہندوستانی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ دھماکے کی شدت کی وجہ سے پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ واقعے کے بعد عوامی حفاظت کے پیش نظر، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ دھماکا منگل کی صبح کھماریا میں سینٹرل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس فیکٹری میں ہوا، جہاں بم اور دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔ فیکٹری کے ایف-6 سیکشن کے 200 عمارت میں بم بھرنے کے عمل کے دوران مبینہ طور پر ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی، جس سے دھماکہ ہوا، جو اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز پانچ کلومیٹر دور تک سنی گئی۔

فیکٹری کے قریب رہنے والے مکینوں کا کہنا تھا کہ انہیں لگا کہ یہ زلزلہ ہے اور بہت سے لوگ اپنے گھروں سے باہر بھی نکل آئے۔فیکٹری کے جنرل منیجر اور دیگر اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined