حیدرآباد: بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کی طرف سے پیغمبر اسلامؐ پر توہین آمیز کلیمات کہے جانے کے بعد حیدرآباد میں لگاتار احتجاج و مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز ٹی راجا کو گرفتار کر کے جیل بھیجے جانے کے بعد بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا، تاہم سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان پرانے شہر کی تاریخی مکہ مسجد اور دیگر مساجد میں نماز جمعہ پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔
Published: undefined
مکہ مسجد میں نماز کے بعد نمازی پرامن طور پر منتشر ہو گئے، جبکہ پولیس اہلکار کسی بھی احتجاج سے نمٹنے کے لیے قریبی چار مینار پر پہرہ دے رہے تھے۔ کچھ نوجوانوں نے چار مینار کی طرف جاتے ہوئے نعرے لگائے لیکن پولیس اور برادری کے بزرگوں نے انہیں تحمل سے کام لینے اور پرامن طریقے سے گھر لوٹنے کا مشورہ دیا۔
Published: undefined
اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور دیگر مسلم رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں سے گھروں کے قریب کی مساجد میں نماز ادا کرنے کی اپیل کے بعد اس جمعہ کو مکہ مسجد میں نماز ادا کرنے والوں کی تعداد میں کمی نظر آئی۔
Published: undefined
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے چار مینار کے اطراف سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔ لوگوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کے لیے تاریخی یادگار کے گرد رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی تھیں۔ پولیس نے واضح کیا تھا کہ احتجاج اور ریلیوں کی اجازت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی زون) سائی چیتنیا نے چار مینار پر سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا تھا۔
Published: undefined
بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجا سنگھ کے پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پر متوقع مظاہروں کے پیش نظر فرقہ وارانہ طور پر حساس پرانے شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے اہلکاروں سمیت 4000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
Published: undefined
تاہم، نماز جمعہ سے ایک دن قبل راجا سنگھ کی گرفتاری نے صورتحال کو پرسکون کر دیا۔ ایم ایل اے کو حراست میں لیا گیا ہے اور احتیاطی حراست قانون کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کچھ نمازیوں نے ایم ایل اے کے خلاف توہین آمیز ویڈیوز کے لیے سخت کارروائی کرنے پر ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز