کولکاتہ: پریڈنسی یونیورسٹی کے کیمپس میں جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کے نیم پلیٹ پر سیاہی پوتنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے پولس کو اس واقعہ کی اطلاع دی ۔انتظامیہ نے پولس کو اس معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے اور اس کیلئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
پریڈنسی یونیورسٹی کی وائس چانسلر انورادھا لوہیا نے کہا کہ کل رات تک اس طرح کی کوئی خبر نہیں ہے ۔پریڈنسی یونیورسٹی جیسے ادارے میں اس طرح کا واقعہ رونما ہونا بہت ہی شرمناک ہے ۔قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
Published: undefined
خیال رہے کہ تری پورہ میں بی جے پی کی جیت کے بعد بی جے پی حامیوں کے ذریعہ کمیونسٹ رہنما لینن کے مجسمہ کے انہدام کے بعد سے ہی ملک بھر میں مجسمہ کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
اس سے قبل کولکاتہ میں شیاما پرساد مکھرجی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور گزشتہ ہفتہ بردوان ضلع کٹوا میں پنڈت جواہر لعل نہرو کی مورتی کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔گرچہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس پورے معاملے میں سخت رویہ اپنانے کی بات کہی تھی مگر بنگال میں یہ واقعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined