کورونا انفیکشن کے دوران بلیک فنگس کا قہر بھی ملک کی کچھ ریاستوں میں زور و شور سے پھیلا ہوا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بلیک فنگس کا اثر گزشتہ کچھ دنوں میں زیادہ ہی بڑھا ہوا نظر آیا ہے۔ پٹنہ کے آئی جی آئی ایم ایس میں بلیک فنگس کے کئی سنگین مریضوں کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا گیا ہے اور آپریشن کے ذریعہ سے بھی مریضوں کی جان بچائی گئی ہے۔ اس درمیان بلیک فنگس کا ایک انتہائی سنگین معاملہ پٹنہ میں سامنے آیا جسے دیکھ کر ڈاکٹرس بھی پریشان ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مریض کے دماغ میں کرکٹ کی گیند سے بھی بڑا بلیک فنگس تھا جسے آپریشن کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ نکال دیا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ہفتہ کے روز آئی جی آئی ایم ایس کے ڈاکٹروں نے تین گھنٹے طویل برین آپریشن کر کے مریض کے دماغ سے کرکٹ کی گیند سے بھی بڑے سائز کا بلیک فنگس نکال باہر کیا۔ آنکھوں کو نقصان پہنچائے بغیر دماغ میں جال بنانے والے فنگس کی وجہ سے مریض کو مرگی آ رہی تھی اور وہ بیہوشی کی حالت میں تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فنگس اور 100 ملی لیٹر سے زیادہ پَس نکالنے کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کو خطرے سے باہر بتایا ہے۔
Published: undefined
آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ آپریشن انتہائی پیچیدہ تھا کیونکہ دماغ میں بلیک فنگس نے کافی گہرا جال بنا لیا تھا۔ آئی جی آئی ایم ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیش منڈل نے بتایا کہ جموئی کے رہنے والے 60 سالہ انل کمار کو مرگی ک دورہ پڑ رہا تھا۔ وہ بیہوش ہوئے جا رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی حالت سنگین ہو گئی تھی۔ جانچ میں بلیک فنگس ہونے کی تصدیق ہوئی اور پھر ان کا علاج شروع کیا گیا۔ نیورو سرجن ڈاکٹر برجیش کمار اور ان کی ٹیم نے 3 گھنٹے طویل آپریشن کر کے اس فنگس کو نکال باہر کیا۔
Published: undefined
ڈاکٹر برجیش کمار کا کہنا ہے کہ آپریشن کافی پیچیدہ تھا کیونکہ بلیک فنگس ناک اور سائنَس کے بعد آنکھوں کو تھوڑا سا چھوتے ہوئے دماغ میں آگے کی طرف پہنچ گیا تھا اور تیزی کے ساتھ پھیل رہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ فنگس کرکٹ کی گیند سے بھی بڑا تھا جس کے سبب آپریشن میں پیچیدگی پیدا ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز