قومی خبریں

ٹکیت کی کسان یونین ہریانہ کے جنرل سکریٹری پر قاتلانہ حملہ، ٹول پلازہ پر کی گئی فائرنگ

راکیش ٹکیٹ کی بھارتیہ کسان یونین ہریانہ کے جنرل سکریٹری پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، وہ اس حملہ میں بال بال بچ گئے ہیں، حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے، وہ فی الحال پولیس کی گرفت سے دور ہیں

کسان لیڈر راکیش ٹکیت / Qaumi Awaz / Vipin
کسان لیڈر راکیش ٹکیت / Qaumi Awaz / Vipin 

چنڈی گڑھ: کسان لیڈر راکیش ٹکیت کی بھارتیہ کسان یونین کی ہریانہ یونٹ کے جنرل سکریٹری جس تیج سنگھ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب جس تیج سنگھ اپنی گاڑی سے احتجاج کرنے والے کسانوں سے ملاقات کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے پہوا نامی مقام کے قریب واقع ٹول پلازہ پر ان پر فائرنگ کی گئی۔

Published: undefined

جس تیج سنگھ ہریانہ کے وزیر زراعت رہ چکے مرحوم جسوندر سنگھ کے بڑے بیٹے ہیں اور راکیش ٹکیت کی بھارتیہ کسان یونین کی ہریانہ یونٹ کے جنرل سکریٹری ہیں۔ ڈی ایس پی گورمیل سنگھ نے بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کا تعاقب کیا، جسے وہ خود ہی چلا رہے تھے۔ اس کے بعد حملہ آوروں میں سے ایک نے قریب سے گولی ماری، تاہم گولی ان کو نہیں لگی۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ فارینسیک ٹیم نے کار کو تفتیش کے لیے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ حال ہی میں راکیش ٹکیت اور دوسرے کسان رہنماؤں کو ایک ویڈیو کے ذریعہ دھمکی دی گئی تھی۔ کسی نامعلوم شخص نے کسان قائدین کو یہ ویڈیو بھیجی تھی۔ خیال رہے کہ ملک بھر کے کسان گزشتہ تین ماہ سے مرکزی حکومت کے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران کسان رہنماؤں کو مختلف دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined