قومی خبریں

’بی جے پی کے وکٹ لگاتار گر رہے ہیں‘ سوامی پرساد اور دھرم سنگھ سینی حامیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شامل

اتر پردیش کے سابق وزرا سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سینی نے اکھلیش یادو کی موجوگی میں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر اکھلیش یادو نے کہا ’’بی جے پی کے وکٹ لگاتار گر رہے ہیں‘‘

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

لکھنو: اتر پردیش کے سابق وزرا سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سینی نے آج اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ دنوں وزرا نے حال ہی میں یوگی کی وزارتی کونسل سے استعفی دیا تھا۔ موریہ اور سینی کے علاوہ ارکان اسمبلی ونے شاکیہ اور بھگوتی ساگر بھی سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر سوامی پرساد موریہ نے کہا ’’میں جس کا ساتھ ساتھ چھوڑتا ہوں اس کا کہیں نام و نشان بھی نہیں رہتا۔ بہن جی (مایاوتی) اس کی زندہ مثال ہیں۔ وہ بابا صاحب امبیڈکر اور کانشی رام کے نظریات سے ہٹ گئی تھی اور مغرور ہو گئی تھیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’بی ایس پی اس وقت نمبر ایک تھی لیکن آج نمبر تین پر ہے اور جیسے ہی میں نے بی ایس پی چھوڑی بی جے پی آسمان کی بلندیوں پر جا پہنچی۔ اب میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے برے دن آ گئے ہیں۔ میرے ساتھ مزید لوگ آ رہے ہیں اور استعفعوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘

Published: undefined

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اب سماجوادی پارٹی کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ اب سائیکل کا ہینڈل بھی ٹھیک ہے اور دونوں پہیے بھی تھیک ہیں اور پیڈل چلانے والے بے شمان نوجوان موجود ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے یوپی کو برباد کر دیا ہے۔ ان کے پاس کوئی نمایاں کامیابی نہین ہے۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہو گئے ہیں۔ تیل کمپناں 600 فیصد تک منافع وصول کر رہی ہیں اور لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ سب کا ساتھ رہا تو سماجوادی پارٹی اتحاد 400 سیٹوں پر بھی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ موریہ ایس پی میں آئے تو ان کے خلاف نہ جانے کون سے زمانہ کے معاملہ میں وارنٹ جاری کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ’’بی جے پی کے لگاتار وکٹ گر رہے ہیں۔ بابا کرکٹ کھیلنا نہیں جانتے، اگر جانتے بھی ہوتے تو بھی اب ان سے کیچ چھوٹ گیا۔‘‘

Published: undefined

سوامی پرساد موریہ کے اتر پردیش حکومت کے عہدہ وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد سے ہی ان کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔ سال 2016 میں سوامی پرساد موریہ نے مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر یوپی کے 2017 کے انتخابات سے قبل بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔

Published: undefined

موجودہ اسمبلی انتخابات میں موریہ اکھلیش یادو کی سماجوادی پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے پسماندہ طبقات کے ووٹروں کو مائل کرنے کھے لئے بی جے پی کی منصوبہ بندی کا محور تھے لیکن انتخابات سے عین قبل وہ بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اسے بی جے پی کے لئے بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر، دھرم سنگھ سینی 2002، 2007 اور 2012 میں بی ایس پی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2017 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر بھی فتح یاب ہونے میں کامیاب رہے تھے۔ سینی نے 2012 اور 2017 میں کانگریس کے عمران مسعود کو ہرایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined