نئی دہلی: آبروریزی کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق مرکزی وزیر چنمیانند کے معاملہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے اتر پردیش حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملزم کو متاثرہ لڑکی کی خودسوزی کی دھمکی کے بعد ہی گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
محترمہ گاندھی نے ٹوئیٹ کیا،’’ بی جے پی حکومت کی کھال اتنی موٹی ہے کہ جب تک متاثرہ کویہ نہ کہنا پڑا کہ میں خودکشی کرلونگی ،تب تک حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔یہ عوام اور صحافت کی طاقت تھی کہ خصوصی جانچ ٹیم کو بی جے پی لیڈر چنمیا نند کو گرفتار کرنا پڑا ۔ عوام نے یہ یقینی بنایاکہ بیٹی بچاؤ صرف نعروں میں نہ رہے بلکہ حقیقت میں بھی ہو۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل خصوصی جانچ ٹیم نے چنمیانند کو اس کی شاہجہاں پور رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ اس کے ہی ایک کالج میں پڑھنے والی طالبہ نے چنمیا نند پر عصمت دری کا الزام لگایاہے ۔اس طالبہ نے جمعرات کو دھمکی دی تھی کہ اگر بی جے پی لیڈر کو گرفتار نہیں کیاجاتا ہے تو وہ خودسوزی کرلے گی ۔
Published: undefined
اس طالبہ کے ذریعہ الزام لگائے جانے کے بعد کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے چنمیا نند کی گرفتاری کامطالبہ کیا تھا۔ اس سے قبل کانگریس لیڈر نے الزام لگایا تھا کہ پولس اور انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے پہلے اناؤ معاملہ میں متاثرہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اب شاہجہاں پور معاملہ میں بھی یہی ہو رہا ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز