نئی دہلی: اگر بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں ملیں تو کیا وہ ملک کے آئین کو بدل دے گی؟ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس سلسلے میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بھگوا پارٹی پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان کہ انہیں آئین میں ترمیم کے لیے 400 سیٹوں کی ضرورت ہے، نریندر مودی اور ان کے 'سنگھ پریوار' کے پوشیدہ عزائم کا مظہر ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر نے لکھا، ’’نریندر مودی اور بی جے پی کا آخری مقصد بابا صاحب کے آئین کو تباہ کرنا ہے۔ وہ انصاف، مساوات، شہری حقوق اور جمہوریت سے نفرت کرتے ہیں۔ سماج کو تقسیم کر کے، میڈیا کو غلام بنا کر، اظہار رائے کی آزادی پر پہرہ لگا کر اور آزاد اداروں کو اپاہج بنا کر، اپوزیشن کو ختم کرنے کی سازش کر کے وہ ہندوستان کی عظیم جمہوریت کو ایک تنگ نظر آمریت میں بدلنا چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’ہم آزادی کی عظیم شخصیات کے خوابوں کے ساتھ ہو رہی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور آخری سانس تک آئین سے حاصل کردہ جمہوری حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔ آئین کا ہر سپاہی، خاص طور پر دلت، آدیواسی، پسماندہ اور اقلیت بیدار ہو جائیں، اپنی آواز اٹھائیں، انڈیا (اتحاد) آپ کے ساتھ ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز