نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجیح عوام کے مفاد میں کام کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے لیے محل تیار کرنا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کانپور کے صحت کے خراب نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عوام کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے اور لوگ طبی سہولیات کے لیے بھٹک رہے ہیں لیکن بی جے پی اپنے دفتر کو ایک عظیم الشان محل کی شکل میں تیار کر رہی ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے، کانپور کے لوگوں کو کورونا کے دوران بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بی جے پی کی ترجیح دیکھئے، اپنا عظیم الشان دفتر تو تیار کر لیا ہے لیکن عوام کے لیے اسپتال کی ایک اینٹ تک نہیں رکھی۔ لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں‘‘۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانپور ڈیٹ لائن سے خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس جگہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرکاش موریہ نے اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا، وہاں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، جب کہ اس کے عین برابر میں بی جے پی کا چار منزلہ عظیم الشان دفتر مکمل ہو چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined