قومی خبریں

بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو جلا کر رکھ دیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے منی پور میں جاری تشدد کے حوالہ سے مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو جلا کر رکھ دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی تصویر @INCIndia

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منی پور میں جاری تشدد کے حوالہ سے مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو جلا کر رکھ دیا ہے اور تشدد کے سلسلہ کو ختم کرنے کے لیے ایک آل پارٹی وفد کو وہاں بھیجا جانا چاہیے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو 40 دنوں سے آگ میں جھونک رکھا ہے اور اس میں 100 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کو ناکام بنا دیا ہے اور مکمل طور پر خاموش ہیں۔ تشدد کو ختم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے ایک آل پارٹی وفد کو ریاست میں بھیجا جانا چاہیے۔ آئیے اس 'نفرت کے بازار' کو بند کریں اور منی پور کے ہر دل میں 'محبت کی دکان' کھولیں!‘‘

Published: undefined

وہیں، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی شمال مشرقی ریاست کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ’’منی پور کی صورتحال بہت تشویشناک ہے اور یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوتی ہے کہ مرکزی حکومت منی پور کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور امن بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات نہیں کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈروں کا یہ تبصرہ شمال مشرقی ریاست میں تازہ تشدد کی اطلاعات کے بعد آیا ہے، جو اس سال 3 مئی سے بھڑک رہا ہے۔ تشدد میں ریاست میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر 349 سے زیادہ ریلیف کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

امپھال مشرقی ضلع کے کھامین لوگ گاؤں میں منگل کی رات دیر گئے مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined