قومی خبریں

بی جے پی کی سیاسی پہچان غصہ، تقسیم اور بربادی، اس نے وائناڈ لینڈ سلائڈنگ پر بھی سیاست کی: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ جس آفت سے لوگوں کو کافی تکلیف ہوئی اس پر بھی بی جے پی نے سیاست کی۔ ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں آپ کو اپنے ملک اور اپنی ضرورتوں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / بشکریہ ایکس</p></div>

پرینکا گاندھی / بشکریہ ایکس

 

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی امیدوار پرینکا گاندھی نے پیر کو الزام لگایا کہ بی جے پی نے اس سال جولائی میں ہوئی لینڈ سلائڈنگ کے حادثے پر بھی سیاست کی۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ پورے ملک میں نفرت پھیلا رہی بی جے پی کی پہچان غصہ، تقسیم اور تباہی ہے۔

Published: undefined

انتخابی مہم کے دوسرے دن کی شروعات کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے سلطان باتھری حلقہ اسمبلی کے کینیچیرا میں ایک نکڑ جلسہ کو خطاب کیا۔ وہاں انہوں نے کہا کہ ’’جس آفت سے لوگوں کو کافی تکلیف ہوئی، اس پر بھی بی جے پی سیاست کر رہی ہے... ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں، جہاں آپ کو اپنے ملک، اپنی ضرورتوں اور آپ جس طرح کی سیاسات چاہتے ہیں، اس کے بارے میں سوچنا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کو درپیش حقیقی مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ان کے مسائل اب تک حل نہیں کئے گئے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ بے روزگاری اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے اور قیمتیں لگاتار بڑھ رہی ہیں، جن کے رکنے کا کوئی آثار نظر نہیں آ رہا ہے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’سیاست ان مسائل کو حل کرنے پر مرکوز نہیں ہے۔ بی جے پی کی سیاست کا مقصد پوری طرح سے آپ کی توجہ اپنے مسائل سے ہٹانا ہے، کیونکہ اس کا واحد مقصد اقتدار میں بنے رہنا ہے، چاہے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے ضروری امدادی رقم فراہم کرنے میں وہ ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ مجھے پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کا موقع دیتے ہیں تو میں آپ کو دکھاؤں گی کہ آپ کے لئے کسی اور کے مقابلے میں زیادہ محنت کر سکتی ہوں۔ میں آپ کے مسائل کو ہر جگہ اٹھاؤں گی۔ میں آپ کے لئے لڑوں گی، ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں پر دباؤ ڈالوں گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined