قومی خبریں

’مودی کے جھوٹے وعدوں سے مایوس بی جے پی کا ہارڈ کور ووٹر گھر سے نہیں نکل رہا ہے!‘

سریندر راجپوت نے کہا کہ بی جے پی کے ہارڈ کور ووٹرس بھی بے روزگار ہیں۔ ان کے بچوں کے پیپرز بھی لیک ہو رہے ہیں۔ ان کے گھر بھی مہنگائی کی مار ہے۔ اس کی وجہ سے وہ ووٹ دینے کم نکل رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سریندر راجپوت / آئی اے این ایس</p></div>

سریندر راجپوت / آئی اے این ایس

 

کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے میں لوگوں سے 100 فیصد ووٹنگ کی اپیل کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کیا ہے۔ اتوار (26 مئی) کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چھٹے مرحلے میں ووٹنگ کم ہوئی ہے۔ یہ جمہوریت، آئین اور سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ آخری مرحلے کے لیے میں دوبارہ ووٹروں سے 100 فیصد ووٹ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔ راجپوت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جھوٹے اور بے شرمی کے رویے کی وجہ سے بی جے پی کے ہارڈ کور ووٹر مایوس نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

سریندر راجپوت نے کہا کہ بی جے پی کے کٹر ووٹر اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں۔ وہ بی جے پی اور پی ایم نریندر مودی کے جھوٹ، فریب اور بیان بازی سے تنگ آ چکے ہیں۔ ان کے بچے بھی بے روزگار ہیں۔ ان کے بچے بھی اگنی ویر بننے پر مجبور ہیں۔ ان کے بچوں کے پیپرز بھی لیک ہو رہے ہیں۔ ان کے گھر بھی مہنگائی کی مار ہے۔ اس کی وجہ سے وہ ووٹ دینے کم نکل رہے ہیں۔ اس طرح سے تو بی جے پی کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔

کانگریس کے ذریعے اگنی ویر اسکیم کے تعلق سے ’غلط فہمی‘ پھیلانے کے سوال پر کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ امیت شاہ اور پی ایم مودی غلط فہمی پھیلا رہے ہیں۔ آپ ہمیں کلیئر کر دیجئے کہ کیا اگنی ویروں کو پنشن ملے گی؟ کیا اگنی ویر ریگولر فوج کا سپاہی ہوگا۔ آپ ہمیں بتا دیجئے کہ کیا اگنی ویر کو وہ تمام سہولیات ملیں گی جو فوج کے بچوں کو ملتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگنی ویر کے نام پر اڈانی اور امبانی کے لیے فوج سے تربیت یافتہ گارڈ بنوا رہے ہیں۔ اگنی ویر کا مسئلہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان سے جب سے یہ پوچھا گیا کہ وارانسی میں پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو کے روڈ شو سے کیا فرق پڑے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ روڈ شو ہو یا ریلی، ہم ’فرق‘ کے لیے ہی کرتے ہیں۔ روڈ شو میں جس طرح کی بھیڑ جمع ہوئی ہے اس کو اگر دیکھا جائے تو یہ یقیناً بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔ وہاں کا عام آدمی ان کی جملے بازی سے پریشان ہے۔

کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ لوگ پریشان ہیں کیونکہ بابا وشوناتھ کے بنائے ہوئے کوریڈور میں بڑی تعداد میں مندر اور مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ آج بابا کا شہر ملٹی نیشنل فوڈ چین بن چکا ہے۔ بنارس کی جلیبی غائب ہے، دہی غائب ہے اور پوڑی غائب ہے۔ بنارس کی جو بنارس پن ہے، اسے ختم کر کے آپ ملٹی نیشنل لوگوں کو جو بنارس دینا چاہتے ہیں، اس کے لیے بنارسی ان کے خلاف اترا ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined