قومی خبریں

بی جے پی کے ڈبل انجن کا مطلب مہنگائی اور بدعنوانی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو بی جے پی پر تنقید کی۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کی 'ڈبل انجن حکومت' کا نتیجہ صرف 'مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی' ہے

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال / آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو بی جے پی پر تنقید کی۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کی 'ڈبل انجن حکومت' کا نتیجہ صرف 'مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی' ہے۔

'عآپ کی جنتا کی عدالت' سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا، ’’ہریانہ اور جموں و کشمیر میں بی جے پی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت ختم ہونے کو ہے۔ پورے ملک میں ڈبل انجن کا اصول ناکام ہو گیا ہے۔ ایک انجن یکم جون کو خراب ہو گیا تھا، جب انہیں صرف 240 سیٹیں ملیں تھیں، اب دوسرا انجن ہریانہ، جموں و کشمیر، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں فیل ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اب احساس ہو گیا ہے کہ 'ڈبل انجن' کا مطالب مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا، ’’جیسے جیسے دہلی کے انتخابات قریب آتے ہیں، وہ ایک بار پھر ڈبل انجن والی حکومت کا مطالبہ کریں گے لیکن آپ ان سے پوچھیں کہ کیا ہریانہ میں ڈبل انجن والی حکومت نے کچھ حاصل کیا؟ انہوں نے 10 سال حکومت کی۔ پھر بھی میں نے اپنی مہم کے دوران دیکھا کہ لوگ بی جے پی لیڈروں کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دینا چاہتے۔‘‘

Published: undefined

اتر پردیش میں بی جے پی کی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا، ’’اتر پردیش میں سات سال تک ان کی ڈبل انجن والی حکومت رہی، اس کے باوجود وہ حالیہ انتخابات میں صرف نصف سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ منی پور دو سالوں سے ان کی حکومت میں ہے۔ ملک اس ڈبل انجن سسٹم سے تھک چکا ہے، جو صرف لوٹ مار اور کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے انتخابی وعدوں پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کیجریوال نے ووٹروں سے پارٹی کے دعووں کو چیلنج کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’وہ آپ کے گھر آئیں گے اور وعدہ کریں گے کہ وہ وہی کریں گے جو میں نے کیا تھا لیکن اگر ایسا ہے تو ہمیں ان کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے 22 ریاستوں پر حکومت کی ہے، پھر بھی ہم نے دہلی میں تعلیم کو تبدیل کیا ہے، ان سے پوچھیں، انہوں نے کس ریاست میں اسکولوں کو بہتر کیا ہے، جہاں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بی جے پی اقتدار میں ہے، ایک بھی اسکول کی حالت اچھی نہیں ہے؟‘‘

Published: undefined

دہلی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کیجریوال نے اس کا موازنہ 1990 کی دہائی میں ممبئی کی افرا تفری سے کیا۔ انہوں نے کہا، ’’دہلی میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے ڈر رہے ہیں۔ عام آدمی کے لیے اس شہر میں محفوظ رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined