قومی خبریں

بی جے پی کی پھوٹ ڈالنے والی پالیساں پنجاب میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: امریندر سنگھ

بی جے پی کی طرف سے ایک روز قبل بغیر اجازت لیے خودساختہ ’دلت انصاف یاترا‘ نکالے جانے پر امریندر سنگھ نے کہا کہ چاہے جو بھی ہو بی جے پی کو ریاست کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرنے کے لئے ذات پات کی بنیاد پر معاشرے میں درار ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ایجنڈا کو ریاست میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Published: undefined

بی جے پی کی طرف سے ایک روز قبل بغیر اجازت لیے خودساختہ ’دلت انصاف یاترا‘ نکالے جانے پر انہوں نے جمعہ کے روز کہا کہ چاہے جو بھی ہو بی جے پی کو ریاست کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ پھوٹ ڈالنے والی پالیساں پنجاب میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ یہاں کے لوگ صدیوں سے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ روایت آگے بھی جاری رہے گی، کیونکہ باہمی مفاہمت کی روایت ان کے خون میں ہے۔

Published: undefined

کیپٹن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو دلتوں کے حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے، جس کو بی جے پی اپنے اقتدار کے دوران بے رحمی سے پامال کر رہی ہے۔ انہوں نے ان حیران کرنے والے اعداد وشمار کی طرف اشارہ کیا کہ بی جے پی کے اقتدار کے دوران اترپردیش میں دلتوں پر ہوئے مظالم ملک میں ہوئے مظالم سے 25 فیصد سے زائد ہیں۔یو اے ای اور بحرین کے بعد سوڈان بھی اسرائیل سے معاہدہ پر راضی، ٹرمپ کا اعلان

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined