قومی خبریں

بی جے پی کی مہاراشٹر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش، ’سامنا‘ میں بڑا دعویٰ

شیوسینا کے ترجمان ’سامنا ‘میں ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا گیا ہے، اب دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی مہاراشٹر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

سامنا تصویر ٹوئٹر Saamana@SaamanaOnline
سامنا تصویر ٹوئٹر Saamana@SaamanaOnline 

شیو سینا کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ نے ایک بڑا دعویٰ کر کے مہاراشٹر کی گرم سیاست میں گھی ڈال دیا ہے۔ ’سامنا‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی نے مہاراشٹر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی خطرناک سازش رچی ہے۔ ’سامنا‘ میں شائع ایک خبر کے مطابق دہلی میں بیٹھے بی جے پی لیڈروں نے مہاراشٹر کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ممبئی بھی شامل ہے۔ اس عظیم مہاراشٹر ریاست کو تباہ کرنے کے لیے داغ بیل ڈالی جا رہی ہے۔ اخبار نے سوال کیا ہے کہ خود کو ہندوتوا کا حامی اور مہاراشٹر کا حامی کہنے والوں کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟

Published: undefined

جو بی جے پی مہاراشٹر پر لگاتار حملے کر رہی ہے، یہ لوگ اسی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں سے رہنمائی لے کر اپنے اندر توانائی پیدا کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر حکومت کو گرانے کا کاروبار کون کر رہا ہے؟ اس سازش کا انکشاف ہونے کے بعد بھی یہ لوگ اس کے نام پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ ان لوگوں کو ’ای ڈی‘ کے جال میں پھنسا کر ان کی آواز کو دبانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Published: undefined

’سامنا‘ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم مہاراشٹر کو توڑنے والوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے، اگر ایسا کوئی شیو سینک کہتا تو شور مچانے لگتے ہیں کہ ’ان سے ہماری جان کو خطرہ ہے‘۔ بیلگام کے مراٹھیوں پر مظالم پر ان کے منہ بھی بند ہوں گے۔ شیو سینا نے ان تمام موضوعات پر نہ صرف مضبوط کردار ادا کیا ہے بلکہ سڑکوں پر لڑائی بھی لڑی ہے۔ جو لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتے ہیں، انہیں ایک بار مہاراشٹر کے لیے اپنی عزت نفس کی جانچ کرنی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

سامنا میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ باغی ارکان اسمبلی سے بات چیت کی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس بات چیت میں شاہ نے باغیوں کی نااہلی پر بھی بات کی۔ شاہ نے یہ یقین دہانی کرائی کہ باغی ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امت شاہ سے بات چیت کے بعد باغی ایم ایل اے میں جوش و خروش کا عالم تھا۔ جوش بڑھانے کے لیے وزیر داخلہ شاہ نے باغی ایم ایل اے کو مرکزی سیکورٹی فراہم کی۔ گوہاٹی میں رہ رہے ارکان اسمبلی شاہ کے ساتھ بات چیت کے بعد اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے آسام میں مزید 7 دن رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined