قومی خبریں

ووٹنگ کے ہر مرحلے کے ساتھ بی جے پی کی حالت خراب ہو رہی ہے: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ جو ماحول بن گیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اب عوام خود این ڈی اے کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اگر بی جے پی 200 سیٹوں سے بھی نیچے رہ جائے تو ملک کو حیرانی نہیں ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>اشوک گہلوت / آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

اشوک گہلوت / آئی اے این ایس 

 

راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ملک کے لوگ خود این ڈی اے کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس کا آغاز راجستھان سے ہوا ہے جہاں پہلے ہی مرحلے سے عوام نے سبق سکھانا شروع ہو گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو 200 سے کم سیٹیں ملیں گی۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے ’ایکس‘ پر  لکھا کہ ’’لوک سبھا انتخابات میں جو ماحول بن گیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اب عوام خود این ڈی اے کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بھلے ہی دنیا کی سب سے بڑی سلطنت برطانیہ کی حکومت رہی ہو، ہندوستان کی عوام نے کبھی بھی آمریت اور استکبار کو پسند نہیں کیا اور ہمیشہ اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ میں نے راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، مہاراشٹر اور اتر پردیش کے انتخابات کے دوران اس ماحول کو محسوس کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا کہ ’’مجھے یہ خوشی ہے کہ این ڈی اے حکومت کے خلاف اس ماحول کی شروعات راجستھان سے ہوئی ہے جہاں پہلے مرحلے میں ہی عوام نے سبق سکھانا شروع کر دیا ہے۔ ہر مرحلے کے ساتھ ہی بی جے پی اور این ڈی اے کی حالت خراب ہوئی ہے۔ اگر بی جے پی 200 سیٹوں سے بھی نیچے رہ جائے تو ملک کو حیرانی نہیں ہوگی۔‘‘

Published: undefined

اشوک گہلوت نے ہفتہ کو امیٹھی میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ کانگریس امیٹھی میں بھاری اکثریت سے انتخابات جیتے گی اور کانگریس امیدوار کو اچھی کامیابی ملے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمرتی ایرانی پچھلے پانچ سالوں میں کبھی امیٹھی نہیں آئیں اور اب انتخابات کے وقت پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے جب کہ گاندھی خاندان کا امیٹھی سے الگ طرح کا رشتہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined