قومی خبریں

’بی جے پی کا 400 پار کا دعویٰ اس کا تکبر ہے، انڈیا الائنس اکثریت حاصل کرے گا‘، سچن پائلٹ کا دعویٰ

لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے پانچ مراحل ہو چکے ہیں اور اب 2 مرحلے باقی ہیں۔ اس دوران کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کانگریس کی جیت سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سچن پائلیٹ / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سچن پائلیٹ / تصویر: آئی اے این ایس

 

لوک سبھا انتخابات اپنے آخری مراحل میں ہے۔ کل 7 مراحل میں سے 5 مرحلے پورے ہو چکے ہیں اور اب صرف 2 مرحلے باقی ہیں۔ ان 2 مرحلوں کو اپنے حق میں ہموار کرنے کے لیے ہر سیاسی پارٹی اپنے تئیں کوششیں کر رہی ہے۔ اس کے تحت انتخابی مہم میں پوری قوت جھونکی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں کانگریس کے قدآور لیڈر اور راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کانگریس کی جیت سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

نیوز چینل ’اے بی پی‘ پر نشر ہونے والے خصوصی پروگرام ’گھوشنا پتر‘ میں سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ بی جے پی کا 400 پار کا نعرہ دراصل اس کا تکبر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راجستھان میں کانگریس بی جے پی سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ اس کے علاوہ یوپی میں انڈیا الائنس کو اکثریت ملے گی۔ سچن پائلٹ نے ہریانہ میں 7-8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ انڈیا الائنس تبدیلی لانا چاہتا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے امیٹھی و رائے بریلی سے متعلق بھی اپنی بات رکھی۔ انہوں نے کہا کہ امیٹھی میں ہمارے امیدوار بہت اچھے فرق سے کامیاب ہوں گے، جبکہ رائے بریلی میں راہل گاندھی کو کثیر ووٹوں سے جیت ملے گی۔ راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ انڈیا الائنس بہار اور مہاراشٹر میں زیادہ تر سیٹیوں پر کامیاب ہوگا۔

Published: undefined

بی جے پی کے ذریعے کانگریس پر یہ الزام لگائے جانے پر کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئے گی تو وہ مسلمانوں کو ریزرویشن دے گی، سچن پائلٹ نے کہا کہ اس ملک کے آئین میں لکھا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونا چاہیے اور اس سے کوئی انکار نہیں کرتا۔ لیکن اگر کوئی غریب ہے تو اس کی غربت کو مذہب کی بنیاد پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جھوٹ پھیلا رہی ہے کہ کانگریس مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined