دیوبند: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی ہر محاذ پر تیاریاں کر رہی ہے اور اقلیتی برادری کو بھی مائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں اقلیتوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی جے پی ایک نیا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس کے تحت بی جے پی کا اقلیتی مورچہ ایسے لوگوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن اور اقدامات کی تعریف کرتے ہیں۔
Published: undefined
آج جمعرات، 22 جون کو بی جے پی یو پی کے دیوبند میں تقریباً 150 مسلمانوں کو 'مودی دوست سرٹیفکیٹ' فراہم کرے گی۔ خیال رہے کہ دیوبند، دار العلوم کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں اس شہر کی خاص اہمیت ہے۔ دیوبند میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ان لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو مرکزی حکومت کے دیگر پروگراموں سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی کی یہ تقریب اقلیتوں تک پہنچنے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اس سال جنوری میں بی جے پی کے شروع کردہ ایک نئے مشن کا حصہ ہے۔ اس مشن کے تحت بی جے پی وزیر اعظم مودی کے پیغام اور فلاحی اسکیموں کو اقلیتوں تک لے جا رک ایک سپورٹ بیس بنانا چاہتی ہے۔
Published: undefined
بی جے پی اقلیتی محاذ نے اپنے پروگرام کے لیے ملک بھر میں 65 لوک سبھا حلقوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ 65 لوک سبھا حلقے 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہیں۔ ان سب میں اقلیتی آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ان لوک سبھا حلقوں میں رابطہ بڑھانے کے لیے چار ماہ کا آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا ہے۔
Published: undefined
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ یہ بی جے پی کیڈر سے علیحدہ اقلیتوں تک پہنچنے کی کوشش ہے۔ ان میں وکلاء، اکاؤنٹنٹ، میڈیا پرسنز، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پیشہ ور افراد شامل ہیں، جو بھلے ہی بی جے پی کا حصہ نہیں بننا چاہتے لیکن وزیر اعظم مودی کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی نے 65 لوک سبھا حلقوں میں سے ہر ایک میں اس پروگرام کے لیے ایک شخص کا انتخاب کیا ہے۔ اس کے سات یا آٹھ اسمبلی حلقوں کے لیے بھی ایک شخص کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان لوگوں (انچارج) نے 30 ایسے پیشہ ور افراد یا تاجروں کا انتخاب کیا ہے جو مودی کے کام کو پسند کرتے ہیں۔ ان 30 لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں اس مشن میں شامل ہونے کے لیے 25 لوگوں کو منتخب کریں۔ اس طرح ہر علاقے میں 750 لوگ شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے نتیجے میں ان حلقوں سے تقریباً 50000 مودی دوست بنیں گے، جو بی جے پی کیڈر کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن وہ ایک حمایتی بنیاد تیار کریں گے۔
Published: undefined
صدیقی نے کہا کہ مشق کا اختتام ایک تقریب کے ساتھ ہوگا جس کے تحت تمام 'مودی دوست' سال کے آخر میں دہلی میں ایک بڑے جلسے کے لیے جمع ہوں گے اور اس سے خود وزیر اعظم مودی خطاب کریں گے۔ صدیقی کے مطابق اقلیتی مورچہ کے پاس 'مودی دوست' گروپوں کا ڈیٹا ہوگا اور پارٹی ان سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم اور حکومت کا ہر پیغام ان تک مسلسل پہنچائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined