2023 میں تقریباً 10 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، لیکن سبھی قومی و علاقائی پارٹیوں کی نظریں 2024 کے لوک سبھا انتخاب پر مرکوز نظر آ رہی ہیں۔ 2023 کے اسمبلی انتخابات کو بھی 2024 کے لوک سبھا انتخاب سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ بی جے پی، کانگریس، سماجوادی پارٹی، جنتا دل یو، ترنمول کانگریس وغیرہ نے اس تعلق سے اپنی سرگرمیاں بھی شروع کر دی ہیں۔ اس درمیان نوبل انعام یافتہ مشہور ماہر معیشت امرتیہ سین کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب میں کئی علاقائی پارٹیاں اہم کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔
Published: undefined
امرتیہ سین کے مطابق یہ سوچنا غلطی ہوگی کہ 2024 میں بی جے پی یکطرفہ جیت حاصل کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کمزور ضرور ہو چکی ہے، لیکن اس کی طاقت ملک گیر نظریہ ہے جو کسی دیگر پارٹی کے پاس نہیں ہے۔ حالانکہ وزیر اعظم امیدوار کے طور پر انھوں نے ممتا بنرجی میں بے پناہ قابلیت ہونے کی بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ملک کی وزیر اعظم بننے کی قابلیت رکھتی ہیں۔
Published: undefined
90 سالہ امرتیہ سین نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ 2024 لوک سبھا انتخاب میں ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی جیسی پارٹیاں اہم کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’یہ سوچنا غلطی ہوگی کہ کوئی بھی پارٹی بی جے پی کی جگہ نہیں لے سکتی، کیونکہ بی جے پی نے خود کو ایسی پارٹی کی شکل میں قائم کر لیا ہے جس کا جھکاؤ صاف طور پر ہندوتوا کی طرف ہے۔‘‘ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امرتیہ سین نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستان کے ویژن کو چھوٹا کر دیا ہے۔ بی جے پی نے ہندوستان کی سمجھ کو چھوٹا کرتے ہوئے اسے صرف ہندو انڈیا اور ہندو بولنے والے انڈیا کے طور پر ہی دیکھا ہے۔ یہ افسوسناک ہوگا کہ اگر آج ہندوستان میں بی جے پی کا کوئی متبادل ہی نہیں ملتا ہے۔
Published: undefined
بات چیت کے دوران امرتیہ سین نے کہا کہ اگر بی جے پی مضبوط لگ رہی ہے تو اس کی کچھ کمزوریاں بھی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر اپوزیشن سیاسی پارٹیاں کوشش کرتی ہیں تو وہ بی جے پی کو ٹکر دے سکتی ہیں۔ جب امرتیہ سین سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا ممتا بنرجی ملک کی اگلی وزیر اعظم بن سکتی ہیں؟ تو انھوں نے کہا کہ ان میں ملک کی قیادت کرنے کی قابلیت ہے، لیکن یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ کیا ممتا بنرجی بی جے پی کے خلاف لوگوں کی ناراضگی متحد کر پاتی ہیں یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined