قومی خبریں

راجستھان میں بی جے پی کو ’ہندوتوا ایجنڈا‘ نہیں چلانے دیں گے، سبھی مذاہب کو ساتھ لے کر چلیں گے: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ہم بی جے پی کو راجستھان میں ہندوتوا کو اپنا ایجنڈا نہیں بنانے دیں گے، ریاست میں سبھی مذاہب، ذات اور طبقات مل کر سیاست کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس

 

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس کو بی جے پی کے مقابلے میں ہندو مذاہب میں زیادہ عقیدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو راجستھان میں ہندوتوا کو اپنا ایجنڈا نہیں بنانے دیں گے۔ ریاست میں سبھی مذاہب، ذات اور طبقات مل کر سیاست کریں گے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ گہلوت نے گردابی طوفان سے بری طرح متاثر ہوئے پالی-جالور ضلعوں کا دورہ کرنے کے دوران یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے مقابلے میں کانگریس ہندو مذہب میں زیادہ یقین کرتی ہے۔ بھگوا پارٹی میں کئی ایسے لوگ ہیں جن کا ہندو مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ صرف رام مندر تعمیر پر سیاست کرنے کے لیے ہندو بنے ہیں۔ دھیرے دھیرے اب ان کے راز کھل رہے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ ان کی پارٹی گایوں کی خدمت کے لیے آگے بڑھی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے سب سے پہلے گایوں کی خدمت کا کام کرتے ہوئے گرانٹ بھی دیا، لیکن اس کے نام پر کبھی ووٹ نہیں مانگا۔ گایوں کے لیے بہت کم کام کرنے کے باوجود بی جے پی کھلے عام ’گئو ماتا‘ کے نام پر ووٹ مانگتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined