قومی خبریں

انتخابی میدان میں اتروں گا، کس سیٹ سے اس کا فیصلہ بی جے پی کرے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ الیکشن لڑنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور جب پارٹی قیادت چاہے گی وہ الیکشن لڑیں گے۔

یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ویڈیو گریب
یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ویڈیو گریب 

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ انتخابی میدان میں اتریں گے لیکن کس سیٹ سے انہیں پرچہ نامزدگی داخل کرنا ہے اس کا فیصلہ بی جے پی کرے گی۔ یہ پہلی بار ہوگا جب یوگی آدتیہ ناتھ یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔

Published: undefined

یوگی نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اسمبلی انتخابات گزشتہ پانچ سالوں کی اپنی حصولیابیوں اور ڈبل انجن کی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی بنیاد پر انتخابات میں عوام کے درمیان جائے گی۔

Published: undefined

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ الیکشن لڑنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور جب پارٹی قیادت چاہے گی وہ الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار انتخابات کے دوران ذات پات یا فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے صرف حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں کو اجاگر کیا جائے گا۔

Published: undefined

دس دنوں کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوجانے کے توقع کا اظہار کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جو بھی ہدایات ہوں گی بی جے پی انتخابی مہم کے دوران ان تمام پر عمل کرے گی۔

Published: undefined

اکھلیش یادو کے ذریعہ 300 یونٹ بجلی مفت دئیے جانے کے اعلان کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ’سال 2012۔17 کے درمیان جب ایس پی اقتدار میں تھی جو چار اضلاع کے علاوہ ریاست کو بجلی نہیں سپلائی کرسکتے تھے اور اب ایسے اعلانات کر کے وہ خود کا مذاق اڑا رہے ہیں‘۔

Published: undefined

یوگی نے کہا کہ سال 2014 میں مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ذات پات کی سیاست کا دور ختم ہوگیا ہے۔ ہم سب کا ساتھ،، سب کا وکاس کے منتر پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت تمام کمیونٹیز بغیر کسی ذات کی تفریق کے حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined