دمکا: جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق ممبر پارلیمنٹ رامیشور راؤ نے الزام لگاتے ہوئے آج کہا ہے کہ ریاست کے وزیراعلی رگھوبر داس کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت گزشتہ پانچ برسوں میں وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے اس لئے اسے عوام سے ووٹ مانگنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔
Published: 12 Oct 2019, 9:00 PM IST
رامیشور نے یہاں دمکا میں منعقد نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ریاست کے وزیراعلی رگھوور داس کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی رگھوور داس نے اپریل 2018 تک سنتال پرگنہ کے سبھی علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی فراہم نہیں کرنے پر ووٹ نہ مانگنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس علاقے میں کبھی بھی 16۔15 گھنٹے بجلی مہیا کرانا ممکن نہیں ہو پایا ہے۔ سابقہ اعلانات کو پورا نہیں کرپانے کی بنیاد پر وزیراعلی داس کو عوام سے دوبارہ ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔
Published: 12 Oct 2019, 9:00 PM IST
ریاستی صدر نے کہا کہ جھارکھنڈ کی تشکیل کے 19 برسوں کے دوران تقریباً 16 برسوں تک ریاست میں بی جے پی کی حکومت رہی ہے لیکن سنتال پرگنہ سمیت ریاست کے مختلف علاقوں کے لوگ تعلیم، صحت، سڑک، روزگار، پینے کے پانی نہیں ملنے کی مسائل سے دوچار ہیں۔ حکومت عوام کو ان مسائل سے نجات دلانے میں پوری طرح ناکام ثابت رہی ہے۔ رامیشور نے کہا کہ پورا ملک معاشی مندی کے دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندی کی وجہ سے جو گھر کبھی خوشحال تھا آج وہ گھر بدحال ہے۔
Published: 12 Oct 2019, 9:00 PM IST
ریاستی صدر نے کہا کہ ’اثر‘ نامی ادارہ کی سروے رپورٹ کے مطابق تعلیم کے معاملے میں جھارکھنڈ سب سے نچلے پائیدان پر آگیا ہے جو ریاست کی ترقی کے دعوی کی پول کھول رہا ہے۔
Published: 12 Oct 2019, 9:00 PM IST
انہوں نے ریاست میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو روکنے کے لئے اپوزیشن کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی قیادت بی جےپی کی عوام مخالف حکومت کواکھاڑ پھینکنے کے لئے مہاگٹھ بندھن میں شامل پارٹیوں کے ساتھ متحد ہے۔
Published: 12 Oct 2019, 9:00 PM IST
رامیشور نے کہا کہ کانگریس آنے والے اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن میں شامل پارٹیوں کے ساتھ مل کر پوری مضبوطی سے انتخابی میدان میں اترے گی۔ انہوں نے سیٹوں کی تقسیم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میں کہا کہ سبھی پارٹیوں کے ساتھ سیٹوں کی تال میل پر غوروفکر کیا جارہا ہے۔
Published: 12 Oct 2019, 9:00 PM IST
کانگریس اعلی کمان کے ساتھ سبھی پارٹیوں کے اہم لیڈروں کے ساتھ آپسی رضامندی اور غوروفکر کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے سیٹوں کی تقسیم سے تعلق سے فی الحال کوئی اعدادوشمار فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر اس کی جانکاری دی جائے گی۔
Published: 12 Oct 2019, 9:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Oct 2019, 9:00 PM IST