قومی خبریں

بلندشہر: فساد بھڑکانے میں بی جے پی شامل، راج بھر

راج بھر نے کہا: بلند شہرسازش میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے علاوہ بی جے پی کے لیڈر بھی شامل ہیں‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مئو: اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے کابینہ وزیر اور سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی (ایس بی ایس پی ) کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بلند شہر میں فساد کرانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔

ایس بی ایس پی کی صوبائی میٹنگ میں شرکت کرنے آئے راج بھر نے جمعرات کی دیر شام کہا ’’بلند شہر میں فساد بھڑکانے کی منصوبہ بند طریقہ سے سازش کی گئی تھی۔ میں اس سے پہلے ہی کہہ چکا ہوں۔ اس منصوبہ کا انکشاف صوبے کے پولس ڈائریکٹر جنرل نے بھی کیا ہے۔ اس سازش میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے علاوہ بی جے پی کے لیڈر بھی شامل ہیں‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں بجرنگ دل کے لوگ پکڑے گئے ہیں۔ بلندشہر میں ایک مذہبی جلسے میں 15 لاکھ سے زائد مسلمان جمع ہوئے تھے۔ گئو کشی کے ذریعہ مذہبی فساد بھڑکانے کا اس سے بہترین موقع نہیں تھا۔

راج بھر نے کہا ’’اس بات کو میں نے پہلے بھی کہا تھا۔ ہم صحیح بات کرتے ہیں۔ہم پالیسیوں کی مخالفت نہیں کرتے ہیں۔ ہم غلطیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ غلط ہو رہا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined