سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کو انکم ٹیکس محکمہ کا نوٹس بھیجا جانا سبھی سیاسی پارٹیوں اور عوام کے لیے بھی ایک تنبیہ ہے۔ اس سے پارٹیوں کو تباہ کرنے کی بی جے پی کی منشا کا پتہ چلتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ بھیجے گئے ایک نوٹس میں کانگریس پر 135 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 29 مارچ کو انکم ٹیکس محکمہ نے ایک نیا نوٹس کانگریس کو بھیجا ہے جس میں 1823.08 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس معاملے میں چدمبرم نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت نے کانگریس پارٹی پر 135 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا، جبکہ بھگوا پارٹی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ سے 8250 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔ یہ سیاسی پارٹیوں اور لوگوں کے لیے ایک تنبیہ ہے کہ بی جے پی سبھی پارٹیوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔‘‘
Published: undefined
چدمبرم کا کہنا ہے کہ اس قدم سے بی جے پی کی خود کو ملک میں واحد پارٹی بنانے کی خواہش پوری ہونے کی امید بندھ گئی ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’اس کا (بی جے پی کا) ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کا ایجنڈا کچھ اور نہیں، بلکہ ’ایک ملک، ایک پارٹی‘ ہے۔ یہ تنبیہ سبھی کے لیے ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو جلد ہی اس کا احساس بھی ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز