قومی خبریں

بی جے پی نے اتحاد کے تقدس کو پامال کیا: سکھبیر بادل

سکھبیر بادل نے کہا کہ زرعی بل جیسے قدم جو غیر یقینی صورتحال پیدا کرتے ہیں ان کا نہ صرف معیشت پر بلکہ ملک کے معاشرتی استحکام پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

تصویر بذریعہ ’نوجیون‘
تصویر بذریعہ ’نوجیون‘ 

چندی گڑھ :شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے آج الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتحاد کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ زرعی بلوں کے معاملے پر مرکزمیں بی جے پی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (حکومت) سے علیحدہ ہونے کے بعد آج یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سکھبیر بادل نے کہا کہ بی جے پی قیادت نے کسان مخالف بلوں پر ہماری مسلسل اپیلوں کو نظرانداز کیا۔

Published: undefined

جموں وکشمیر میں پنجابی کو سرکاری زبان کی فہرست سے باہر رکھنے کے معاملے میں بھی انہوں نے ہمارے اعتراضات کو نظرانداز کیا۔ اس کے بعد ان کے ساتھ رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ اس لئے پہلے مرکزی کابینہ میں پارٹی کی نمائندہ ہرسمرت کور بادل نے استعفیٰ دے دیا اور پھر عوام ، اپنے کارکنوں اور لیڈروں سے بات چیت کے بعد ہم نے اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

اس سے قبل روپڑ، ہوشیار پور اور پھگواڑہ کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سکھبیر بادل نے کہا کہ کسانوں، کھیت مزدوروں اور آڑھتیوں کو بچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو بالخصوص پنجاب میں مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’ کسی بھی جدوجہد میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ زرعی بل جیسے قدم جو غیر یقینی صورتحال پیدا کرتے ہیں ان کا نہ صرف معیشت پر بلکہ ملک کے معاشرتی استحکام پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی معاشی پریشانی پوری معیشت کو متاثر کرسکتی ہے، وہ ایک طرح سے ملک بھر میں قومی مفاد کے لئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ان کی جماعت پنجاب میں امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined