مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے درمیان کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے آج کہا کہ بی جے پی نے سیلاب متاثرہ شمال مشرق کے لوگوں سے منھ موڑ لیا ہے اور چنی ہوئی (مہاراشٹر) حکومت کو گرا کر صرف اقتدار کی اپنی ہوس بجھانے میں لگی ہے۔ گگوئی نے پی ایم مودی کے ذریعہ اب تک سیلاب سے بری طرح متاثر آسام کا دورہ نہیں کرنے پر بھی سوال اٹھایا۔
Published: undefined
آسام میں سیلاب کے قہر اور مہاراشٹر کے باغی شیوسینا اراکین اسمبلی کے ریاست میں پناہ لینے پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے آج کہا کہ بی جے پی سیلاب متاثرہ شمال مشرقی عوام کا درد نہیں دیکھ رہی، وہ اندھی ہو گئی ہے اور ایک چنی گئی حکومت کو گرا کر صرف اقتدار کی ہوس مٹانا چاہتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم یا تو گجرات انتخاب کی تشہیر میں مصروف ہیں یا مہاراشٹر میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیا کہ ایسے وقت میں جب لوگوں کے پاس پینے کا پانی تک نہیں ہے، ایک حکومت سبھی سرکاری وسائل کا استعمال اپنے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے میں کر رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’’اگر کوئی بحران ہے تو وہ سیلاب ہے۔ لیکن بی جے پی اقتدار کے لیے اندھی ہو گئی ہے۔ آسام میں زبردست سیلاب کا قہر جاری ہے، وزیر اعظم کو ریاست کا دورہ کرنا چاہیے، اسپیشل پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے لیکن وہ مہاراشٹر حکومت کو گرانے میں مصروف ہیں۔ بی جے پی کے لیے اقتدار ہی سب کچھ ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ سیلاب متاثرین کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے، لوگ مر رہے ہیں اور شمشان سیلاب کے پانی سے بھر رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مہاراشٹر کےو زیر ایکناتھ شندے کی قیادت میں کئی شیوسینا اراکین اسمبلی آسام کے گواہاٹی کے ایک ہوٹل میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں جس سے مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ یہ سبھی باغی اراکین اسمبلی سورت سے گواہاٹی پہنچے ہیں۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اس ہوٹل کا دورہ کیا جہاں باغی اراکین اسمبلی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر کے اراکین اسمبلی کی شاہی مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور اس کے لیے آسام کانگریس نے وزیر اعلیٰ بسوا سرما کو زوردار پھٹکار لگائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز