قومی خبریں

بی جے پی کی غریبوں کو تھوڑا راشن دے کر انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش: مایاوتی

بی ایس پی کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کو بی جے پی پر راشن کے حوالہ سے نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ غریبوں کو تھوڑا سا راشن دے کر اس کے بدلے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی فراق میں ہیں

<div class="paragraphs"><p>بی ایس پی سپریمو مایاوتی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

بی ایس پی سپریمو مایاوتی /  تصویر: آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کو بی جے پی پر راشن کے حوالہ سے نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ غریبوں کو تھوڑا سا راشن دے کر اس کے بدلے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی فراق میں ہیں۔

خیال رہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے کورونا کے دور سے غریب خاندانوں کے لیے مفت راشن کا انتظام کیا ہے، جو اب بھی جاری ہے۔ وہیں بی جے پی کے اس منصوبے کے بعد اب کانگریس نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آتی ہے تو بی جے پی کے 5 کلو راشن کے بجائے 10 کلو راشن مفت دیا جائے گا۔ اب بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

مایاوتی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ملک کے لوگوں کو بڑھتی مہنگائی، غریبی، بے روزگاری اور پسماندگی وغیرہ کے عذاب سے آزاد کرنا تو دور انہیں روک پانے میں ناکامی کے سبب غریبوں کو تھوڑا راشن دینے کو بھی ’بی جے پی اینڈ کمپنی‘ کے لوگ انتخابات میں بھنانے پر تلے ہیں، جو مناسب نہیں ہے، کیونکہ یہ مہربانی نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں یہ تھوڑا مفت راشن بنی جے پی / حکومت کا احسان نہیں، بلکہ لوگوں کی جانب سے حکومت کو دی گئی ٹیکس کی ہی دولت ہے۔ لہذا اس کے بدلے ووٹ مانگ کر غریبوں کا مذاق اڑانا زیب نہیں دتا۔ یہ بات میں ہر جلسہ میں کہتی ہوں پھر بھی بی جے پی کی جانب سے چلائی جا رہی فیک ویڈیو پر لوگ توجہ نہ دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined