بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آج یعنی 14 اپریل کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے منشور جاری کرے گی۔ انتخابی منشور صبح 8:30 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جاری کیا جائے گا۔ اس دوران پارٹی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود رہیں گے۔
Published: undefined
وزیراعظم نے انتخابی اعلان کے لیے عوام سے تجاویز طلب کی تھیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی کے منشور کا موضوع ثقافتی قوم پرستی کے ساتھ 'مودی کی گارنٹی: ترقی یافتہ ہندوستان 2047' پر توجہ مرکوز کرے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کانگریس نےپہلے ہی اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے جس کا نام نیائےپتر رکھا گیا ہے۔ کانگریس کے نیائے پتر کی بہت تعریف کی جا رہی ہے اور خود راہل گاندھی کا یہ کہنا کہ انتخابی منشور سے متعلق بہت سے مشورے موصول ہو رہے ہیں۔
Published: undefined